جنیوا: دُنیا بھر میں کورونا سے 9 کروڑ 49 لاکھ افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کے باعث 20 لاکھ 31 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
دُنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 9کروڑ 49 لاکھ 61 ہزار 696 افراد متاثر ہوئے جبکہ 20 لاکھ 31 ہزار 129 افراد انتقال کر گئے۔
مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ 1 لاکھ 11 ہزار690 فراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 2 کروڑ 51لاکھ 52ہزار138 ہو گئی۔
کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سے 6 کروڑ77 لاکھ 78ہزار429 افراد صحت یاب ہوئے جبکہ 2 کروڑ 50 لاکھ 40 ہزار448 افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس ایشیائی ممالک جاپان، تھائی لینڈ اور پاکستان کے ساتھ ساتھ ہمسایہ ممالک ایران، افغانستان، روس، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک میں پھیل گیا ہے۔
وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، بھارت، برازیل، روس اور برطانیہ متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ ممالک کی فہرست میں فرانس چھٹے، ترکی 7ویں، اٹلی 8ویں، اسپین 9ویں اور جرمنی 10ویں نمبر پر موجود ہے۔
یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان میں کورونا کے 2 ہزار 521 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 43 شہری جاں بحق ہو گئے۔
سرکاری اعدادوشمار کے مطابق مجموعی طور پر کورونا سے 5 لاکھ 19 ہزار 291 افراد متاثر ہوئے جبکہ 10 ہزار 951 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔
مزید پڑھیں: کورونا کے 2 ہزار 521 نئے کیسز رپورٹ، مزید 43 شہری جاں بحق