پاکستان میں کورونا کے 838نئے کیسز رپورٹ، 59 مزید شہری جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟
zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا کے 838نئے کیسز رپورٹ، 59 مزید شہری جاں بحق
پاکستان میں کورونا کے 838نئے کیسز رپورٹ، 59 مزید شہری جاں بحق

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کے 838 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 59 مزید شہری انتقال کر گئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے 9 لاکھ 43 ہزار 27 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کا شکار 21 ہزار 782 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ پولیس کے مزید 18 اہلکاروں میں کورونا کی تصدیق

کورونا کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 35ہزار 39ٹیسٹ کیے گئے جس سے مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 1 کروڑ 38لاکھ 92ہزار289 ہوگئی۔ملک بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد40 ہزار 929 ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1 ہزار 576 افراد نے کورونا کو شکست دے دی جس سے صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 80 ہزار 316ہوگئی۔ ملک بھر میں کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 2 اعشاریہ 39 فیصد رہی۔

صوبہ پنجاب میں کورونا سے 3 لاکھ 44 ہزار 196افراد متاثر جبکہ 10 ہزار 548جاں بحق ہوئے۔ سندھ میں 3 لاکھ 28 ہزار 663کیسز اور 5 ہزار 256اموات رپورٹ ہوئیں جبکہ خیبر پختونخوا میں 1لاکھ 36 ہزار 205افراد متاثر اور4 ہزار 234انتقال کر گئے۔

بلوچستان میں کورونا سے 26 ہزار 275افراد متاثر اور 294جاں بحق ہوئے، اسلام آباد میں 82 ہزار 170کیسز  اور 773اموات رپورٹ ہوئیں، آزاد کشمیر میں 19ہزار 791افراد کورونا سے متاثر جبکہ 569انتقال کرگئے۔ گلگت بلتستان میں وائرس کے 5 ہزار 727کیسز اور 108اموات رپورٹ ہوئیں۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل سندھ حکومت نے ملک میں بھارتی کورونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر ملک میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے حوالے سے انتباہ جاری کردیا۔

وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے دوروز قبل صوبے میں ویکسینیشن کا عمل تیز کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وائرس کی ابھرتی ہوئی مختلف اشکال کی وجہ سے ملک کو کورونا وائرس کی چوتھی لہر کا سامنا ہوسکتا ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں بھارتی کورونا پھیلنے لگا، حکومت نے خطرے کی گھنٹی بجادی

Related Posts