پاکستان میں کورونا سے 9 لاکھ 24 ہزار افراد متاثر، 20 ہزار 930 جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟
zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا سے 9 لاکھ 24 ہزار افراد متاثر، 20 ہزار 930 جاں بحق
پاکستان میں کورونا سے 9 لاکھ 24 ہزار افراد متاثر، 20 ہزار 930 جاں بحق

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا سے 9 لاکھ 24 ہزار 667 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا 20 ہزار 930 شہری جاں بحق ہو گئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 1 ہزار 843 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 80 مزید شہری جان کی بازی ہار گئے۔

کورونا کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 47 ہزار 183 ٹیسٹ کیے گئے جس سے مجموعی ٹیسٹ کی تعداد 1 کروڑ 33 لاکھ 16ہزار 397 ہوگئی۔ملک بھر میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 3 اعشاریہ 90 فیصد رہی۔

صوبہ پنجاب میں کورونا سے 3 لاکھ 40 ہزار 557افراد متاثر ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 19ہزار 447، خیبر پختونخوا میں 1 لاکھ 33 ہزار 124 جبکہ بلوچستان میں 25 ہزار 295 کیسز رپورٹ ہوئے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے 81 ہزار 357کیسز رپورٹ ہوئے، آزاد کشمیر میں 19 ہزار 287 جبکہ گلگت بلتستان میں 5 ہزار 600افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے۔

سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئیں جہاں 10 ہزار 84 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ سندھ میں 5 ہزار 51، خیبر پختونخوا میں 4 ہزار 95 جبکہ بلوچستان میں 282افراد جاں بحق ہوئے۔

آزاد کشمیر میں کورونا کا شکار 548افراد جاں بحق ہوئے۔ گلگت بلتستان میں 107 جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 763افراد جان کی بازی ہار گئے۔ملک بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 55 ہزار 52 ہوگئی۔ 

قبل ازیں عوام کی جانب سے کورونا ایس او پیز پر عمل کرنے میں سنجیدگی کا مظاہرہ نہ کرنے کے باعث سندھ سمیت دیگر صوبوں میں فوج طلب کر لی گئی تھی جس کے نتیجے میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے سلسلے میں خاطر خواہ پیش رفت سامنے آئی۔ 

حکومت نے ملک بھر میں کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد لازمی قرار دے دیا ہے۔ عوام کو سماجی فاصلہ، بار بار ہاتھ دھونے اور ماسک پہننے سے متعلق ہدایات دے دی گئیں جن پر سختی سے عمل کرایا جارہا ہے۔

ملک بھر میں کورونا وائرس ایس او پیز کے تحت اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ ہے۔ کراچی سمیت سندھ بھر میں سخت نائٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا جس کے تحت رات 8 بجے کے بعد کوئی شہری غیر ضروری طور پر گھر سے باہر نہیں نکل سکتا۔

محکمۂ داخلہ سندھ کے 8 روز قبل نافذ کیے گئے نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ رات 8 بجے کے بعد صرف ضروری کاموں کے لیے گاڑیوں کو 1 فرد کےساتھ نقل و حرکت اجازت ہوگی۔صوبے کے تمام پارکس اور جاگنگ ٹریکس بند ہوں گے۔

مزید پڑھیں: نئی کورونا ایس او پیز،محکمہ داخلہ سندھ نے پابندیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

یاد رہے کہ اِس سے قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ کورونا کے خاتمے کیلئے پاک فوج دیگر اداروں کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے گی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 2 روز قبل آرمی چیف نے یہ بات کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ کے دورے کے موقع پر اپنے خطاب میں کہی جہاں پہنچنے پر چیف آف آرمی اسٹاف کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ 

مزید پڑھیں: کورونا کے خاتمے کیلئے پاک فوج  ہر ممکن تعاون کرے گی۔آرمی چیف

Related Posts