پاکستان میں کورونا کے 2 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ، 40 مزید شہری جاں بحق

coronavirus

 اسلام آباد: پاکستان میں  کورونا کے 2 ہزار 7نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 40 مزید شہری جاں بحق ہو گئے۔ 

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے مجموعی طور پر 4لاکھ 99 ہزار598 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس سے متاثرہ 10 ہزار598 افراد انتقال کرگئے۔

ملک بھر میں کورونا وائرس کو شکست دے کر صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد اب تک 4 لاکھ 55 ہزار 445 ہوگئی ہے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے گزشتہ روز کے بیان کے مطابق کہ 24 گھنٹوں کے دوران کوروناوائرس کے مزید 9 مریضوں نے دم توڑ دیا جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 3679 ہوگئی تھی اور 12904 ٹیسٹ کروائے جانے پر 1005 نئے کیسز سامنے آئے۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کے مزید 9 مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 3679 تک پہنچ گئی ہے جو اموات کی شرح کا 1.6 فیصد ہے۔

مزید پڑھیں:  کوروناکے مزید1005 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

کیا آپ بھی جعلی خبروں سے پریشان ہیں؟ تو ڈاؤن لوڈ کریں ایم ایم نیوز کی اپلیکیشن اور جانبدار خبروں سے جان جھڑائیں