24 گھنٹوں کے دوران کوروناکے مزید1005 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید 20 مریض انتقال کر گئے، وزیراعلیٰ سندھ
گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید 20 مریض انتقال کر گئے، وزیراعلیٰ سندھ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہاہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوروناوائرس کے مزید 9 مریضوں نے دم توڑ دیا جب ہلاکتوں کی تعداد 3679 ہوگئی ہے اور 12904 ٹیسٹ کروائے جانے پر 1005 نئے کیسز سامنے آئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کے مزید 9 مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 3679 تک پہنچ گئی ہے جو اموات کی شرح کا 1.6 فیصد ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 12904 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 1005 کیسز کا پتہ چلا جوکہ موجودہ تشخیصی شرح کا 7.8 فیصد ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب تک 2459469 ٹیسٹ کروائے گئے ہیں جن کے نتیجے میں 224004 معاملات کی تشخیص کی جاچکی ہے ان میں سے 90.4 فیصد یعنی 202570 مریض صحتیاب ہوئے ہیں جن میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صحتیاب ہونے والے 536 مریض بھی شامل ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ اس وقت 17755 مریض زیر علاج ہیں ان میں سے 16889 گھر وں میں، 11 آئسولیشن مراکز میں اور 855 مختلف اسپتالوں میں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ 770 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جن میں 78 کو وینٹی لیٹرز پر منتقل کیا گیا ہے۔

بیان کے مطابق 1005 نئے کیسز میں سے 733 کا تعلق کراچی سے ہے، جن میں ضلع جنوبی 332، ضلع شرقی 282، ضلع وسطی 74، ضلع ملیر 24، ضلع غربی 15 اور ضلع کورنگی 6 شامل ہیں۔

حیدرآباد میں 51، کشمور 21، شہید بینظیر آباد اور شکار پور 15-15، جامشورو 11، قمبر 10، جیک آباد 9، لاڑکانہ اور سکھر 8-8، خیرپور، سجاول اور گھوٹکی 7-7، ٹنڈو محمد خان 6، میرپورخاص 3، بدین 2، سانگھڑ اور ٹھٹھہ ایک ایک کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

Related Posts