عدالت نے گلوکار ابرار الحق کی بطور چیئرمین ہلالِ احمر تعیناتی کو درست قرار دے دیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عدالت نے گلوکار ابرار الحق کی بطور چیئرمین ہلالِ احمر تعیناتی کو درست قرار دے دیا
عدالت نے گلوکار ابرار الحق کی بطور چیئرمین ہلالِ احمر تعیناتی کو درست قرار دے دیا

عدالت نے نامور گلوکار ابرار الحق کی چیئرمین ہلالِ احمر کے طور پر تعیناتی کو آئینِ پاکستان کے مطابق درست قرار دیتے ہوئے انہیں عہدے پر بحال کر دیا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں ابرار الحق کی ہلالِ احمر تعیناتی کیس کی سماعت کی گئی۔ چیف جسٹس ہائی کورٹ اطہر من اللہ نے مقدمے کی سماعت کی۔ حکومت کی طرف سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے جسٹس اطہر من اللہ نے سوالات کیے۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیا کہ ابرار الحق کی تعیناتی پر سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ حکومت کن قواعد کے تحت انہیں تعینات کر رہی ہے جبکہ دیکھا جائے تو یہ  منیجنگ باڈی کا دائرۂ اختیار ہے۔

حکومت کی طرف سے جواب دیتے ہوئے ایڈیشنل اٹارنی جنرل طارق کھوکھر نے جسٹس اطہر من اللہ کو بتایا کہ قواعد میں ترمیم کی گئی ہے۔ حکومت ابرار الحق کی تعیناتی عمل میں لاسکتی ہے۔

بعد ازاں عدالت نے ابرار الحق کی بطور چیئرمین ہلالِ احمر تعیناتی پر حکمِ امتناع خارج کرتے ہوئے انہیں عہدے پر بحال کرنے کے احکامات جاری کردئیے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل لاہور کی سول عدالت میں مشہورو معروف پاپ سنگر ابرار الحق پر حالیہ گانے کے خلاف مقدمہ دائر کردیا گیا جس میں چمکیلی نامی کردار کے ساتھ گانے پر شدید اعتراضات اٹھائے گئے۔

مدعی مقدمہ رانا عدنان اصغر ایڈووکیٹ نے8روز قبل مقدمے میں مؤقف اختیار کیا کہ چمکیلی گیت میں مرد حضرات کا مذاق اڑایا گیا۔ مردانگی  کے خلاف گیت پر ابرار الحق کو وضاحت پیش کرنا ہوگی۔

مزید پڑھیں: لاہور  میں  ابرار الحق کے گانے کے خلاف مقدمہ قائم

Related Posts