پاکستان میں کورونا وائرس سے34 ہزار 336 افراد متاثر، 737 جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ میں 24گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 730کیسز سامنے آگئے، وزیر اعلیٰ سندھ
سندھ میں 24گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 730کیسز سامنے آگئے، وزیر اعلیٰ سندھ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

 اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس سے 34 ہزار 336  افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کے باعث جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 737ہو گئی ہے۔ 

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس سے متاثرہ 2 ہزار 255نئے کیسز کی تصدیق ہوئی جس کے بعد وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 34ہزار336ہو گئی۔ 

کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے اب تک3 لاکھ17ہزار699ٹیسٹ کیے گئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیے جانے والے ٹیسٹس کی تعداد11ہزار848ہے۔

ہر گزرتے روز کے ساتھ پاکستان بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ نئے کیسز کی تصدیق ہو رہی ہے جبکہ وائرس کے باعث ہونے والی ہلاکتوں میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔ 

 پنجاب میں کورونا وائرس کے13ہزار225، سندھ میں 12ہزار 610، خیبرپختونخواہ میں 5 ہزار 21، بلوچستان میں2 ہزار158، آزاد کشمیر میں 88، گلگت بلتستان میں475جبکہ اسلام آباد میں 759کیسز کی تصدیق ہوئی۔

پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے مجموعی طور پر24ہزار 787فعال کیسز کی تصدیق ہوئی جبکہ8ہزار 812افراد کورونا وائرس سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات خیبر پختونخواہ اور سندھ میں ہوئیں۔ کے پی کے میں 267 افراد کورونا وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ سندھ میں218افراد جاں بحق ہوئے۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے باعث214، گلگت بلتستان میں 4، اسلام آباد میں6 جبکہ بلوچستان میں 27افراد جاں بحق ہوئے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل کورونا وائرس سے  دنیا بھر میں43لاکھ 56ہزار افراد متاثر جبکہ 2لاکھ 92ہزار سے زائد ہلاک ہو گئے۔

دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر43 لاکھ42ہزار453افراد متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ کیسز میں سے15فیصد (2لاکھ92ہزار893) افراد ہلاک ہوئے۔

مزید پڑھیں: دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے  2 لاکھ 92 ہزار افراد ہلاک

Related Posts