دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 43 لاکھ 42 ہزار افراد متاثر، 2 لاکھ 92 ہزار ہلاک

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 43 لاکھ 42 ہزار افراد متاثر، 2 لاکھ 92 ہزار ہلاک
دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 43 لاکھ 42 ہزار افراد متاثر، 2 لاکھ 92 ہزار ہلاک

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

جنیوا:  کورونا وائرس سے  دنیا بھر میں43لاکھ 56ہزار افراد متاثر جبکہ 2لاکھ 92ہزار سے زائد ہلاک ہو گئے ہیں۔

دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر43 لاکھ42ہزار453افراد متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ کیسز میں سے15فیصد (2لاکھ92ہزار893) افراد ہلاک ہوئے۔

مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ46 ہزار 342فراد کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد24 لاکھ47ہزار84ہو گئی ہے۔ 

کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سے16لاکھ2ہزار476افراد مرض سے صحت یاب ہوچکے ہیں تاہم   اموات کی تعداد میں ہر گزرتے روز کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے۔

چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس ایشیائی ممالک ایران، افغانستان، بھارت اور پاکستان کے ساتھ ساتھ امریکا، برطانیہ، جرمنی، فرانس اور دیگر ممالک میں پھیل گیا ہے۔

وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، اسپین، روس، برطانیہ اور اٹلی متاثر ہوئے جبکہ وائرس سے متاثرہ ممالک میں فرانس چھٹے نمبر پر موجود ہے۔

فرانس کے بعد برازیل، جرمنی،ترکی، ایران اور چین   سب سے زیادہ متاثر ممالک ہیں جہاں ہلاکتوں کی تعداد سینکڑوں سے نکل کر ہزاروں میں پہنچ گئی ہے۔  

یاد رہے کہ اس سے قبل  حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن میں نرمی اورکاروبار کھولنے کے بعد پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسزکی تعداد  32ہزار674 ہوگئی ۔

نیشنل کمانڈ  سینٹر کے گزشتہ روز کےاعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 18 اموات ریکارڈ کی گئیں جس کے بعد ملک میں موذی وباء کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 724 ہوگئی  اور مجموعی طور پر 32ہزار674 کیسز رپورٹ ہوئے۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث 724 افراد جاں بحق 

Related Posts