کمشنر کراچی کی ریٹ لسٹ جاری، آٹا، چکن، انڈوں کی نئی قیمت کیا ہے؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کمشنر کراچی نے شہر قائد کے باسیوں کیلئے آٹے، چکن اور انڈوں کی نئی قیمتوں کی فہرست جاری کردی ہے تاہم مارکیٹ میں ان نرخوں پر اشیاء کی فروخت نہیں کی جاری ہے۔

کمشنر کراچی کی جانب سے جاری کردہ نئی فہرست میں چکی کا آٹا 115 روپے فی کلو، فائن آٹا 100 روپے فی کلو، انڈے 226 روپے فی درجن مرغی کا گوشت 518 روپے فی کلو ہے۔

حقیقت میں آٹا 120 روپے فی کلو، فائن آٹا 120 روپے فی کلو، انڈے 260 روپے فی درجن اور مرغی کے گوشت کی قیمت 560 سے 600 روپے فی کلو کے درمیان ہے۔

خریداروں کا کہنا ہے کہ کمشنر کراچی کی ریسٹ لسٹ کے مطابق کہیں بھی سامان نہیں مل رہا، شہریوں نے کہا ہے کہ کمشنر کراچی اور دیگر حکام ریٹ لسٹ کے مطابق اشیاء کی فراہمی کیلئے عملی اقدامات اٹھائیں تاکہ عوام کو گرانفروشوں سے چھٹکارا مل سکے۔

Related Posts