آرمی چیف کی کمانڈرز کو سرحد اوراندرونی سلامتی کی ذمہ داریوں پر خصوصی نظر رکھنے کی ہدایت

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آرمی چیف کی کمانڈرز کو سرحد اوراندرونی سلامتی کی ذمہ داریوں پر خصوصی نظر رکھنے کی ہدایت
آرمی چیف کی کمانڈرز کو سرحد اوراندرونی سلامتی کی ذمہ داریوں پر خصوصی نظر رکھنے کی ہدایت

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی:آرمی چیف نے کمانڈرز کو سرحد اوراندرونی سلامتی کی ذمہ داریوں پر خصوصی نظر رکھنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔آرمی چیف نے کہا کہ ہے کہ پاک فوج کے کمانڈرز سرحد اور اندرونی سلامتی کی ذمہ داریوں پر خصوصی نظر رکھیں۔

اس حوالے سے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ میجرل جنرل باجر افتخار نے بتایا ہے کہ آرمی چیف نے یہ ہدایات اپنے زیر صدارت ہونے والی پرنسپل اسٹاف افسران کی اسپیشل کانفرنس میں دیں۔

پاک فوج کے ترجمان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہدایات جاری کی ہیں کہ بارڈر پر تعیناتی اور سیکیورٹی ٹاسک میں اٹھائے گئے اقدامات کے تسلسل کو ہر قیمت پرجاری رکھا جائے۔ اس کے علاوہ فوج کی روٹین اور ٹریننگ کو بھی جہاں تک ہو سکے جاری رکھا جائے۔

 ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ اس کیساتھ ساتھ آرمی چیف نے یہ ہدایات بھی جاری کیں کہ رمضان کے دوران عوام کی سہولتوں کے پیش نظرسول اداروں کیساتھ مل کر تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں تاکہ عوام کی مشکلات کا ازالہ کیا جاسکے، اور رمضان کے دوران ہر قسم کے فکر سے بالاتر رہ سکیں۔

Related Posts