چینی سفیر کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Chinese Ambassador calls on COAS Gen Qamar Javed Bajwa

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی : پاکستان میں چینی سفیر یاؤ جِنگ نے منگل کے روز جی ایچ کیو میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ملاقات کے دوران علاقائی سلامتی کے امور اور کورونا وائرس سمیت باہمی دلچسپی سے متعلق امور زیربحث آئے۔

آرمی چیف نے فوری طور پر طبی سامان کی فراہمی اور چینی طبی ماہرین کے دورے سمیت وبائی مرض سے لڑنے میں پاکستان کی مدد اورتعاون پر چینی سفیر سے اظہار تشکر کیا۔

چینی سفیر یاؤ جِنگ نے چین کی طرف سے ہر فورم پر پاکستان کی حمایت جاری رکھنے کی دوبارہ یقین دہانی کرائی۔

مزید پڑھیں: عالمی ادارۂ صحت میں کورونا وائرس کی ویکسین بنانے والے ممالک کی فہرست تیار

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی وباء پھیلنے کے بعد چین کی جانب سے امدادی سامان کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے ۔

Related Posts