عالمی ادارۂ صحت میں کورونا وائرس کی ویکسین بنانے والے ممالک کی فہرست تیار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عالمی ادارۂ صحت میں کورونا وائرس کی ویکسین تیار کرنے والے ممالک کی فہرست تیار
عالمی ادارۂ صحت میں کورونا وائرس کی ویکسین تیار کرنے والے ممالک کی فہرست تیار

عالمی ادارۂ صحت نے اعلان کیا ہے کہ دنیا میں 7 یا 8 چوٹی کے ایسے ممالک موجود ہیں جو کورونا وائرس کی ویکسین تیار کرنے میں مصروف ہیں جبکہ ویکسین کی تیاری پر کام تیز کردیا گیا ہے اور  ہم نے ایسے تمام ممالک کی ایک فہرست تیار کر لی ہے۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (عالمی ادارۂ صحت) کے چیف ادھنان گیبرئسس نے ایک ویڈیو بریفنگ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 2 ماہ قبل ہم سوچ رہے تھے کہ کورونا وائرس کی ویکسین تیار کرنے میں ہمیں 12 سے 18 ماہ لگ جائیں گے جبکہ ویکسین کی تیاری کیلئے کوششیں تیز کی جارہی ہیں۔ دنیا کے 40 ممالک، تنظیموں اور بینکوں نے کورونا وائرس کی ویکسین پر تحقیق، علاج اور ٹیسٹنگ کیلئے مالی امداد فراہم کی ہے۔

ادارۂ صحت کے چیف نے کہا کہ گزشتہ ہفتے تک 7 ارب 40 لاکھ یورو کے قریب امداد حاصل ہوئی ہے  جو تقریباً 8 ارب ڈالر بنتی ہے تاہم یہ امداد کافی نہیں اور مزید فنڈز درکار ہیں تاکہ ویکسین کی تیاری کے کام کو مزید تیز کیا جائے۔ ہم چاہتے ہیں کہ کورونا وائرس کی ویکسین دنیا کے ہر متاثرہ شخص تک پہنچے اور کوئی شخص ویکسین سے محروم نہ رہ جائے۔

ڈبلیو ایچ او (ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن) کے سربراہ نے کہا کہ ویکسین کی تیاری کیلئے ہمارے پاس اچھے امیدوار موجود ہیں۔ اگر تمام ممالک کی بات کی جائے تو 100 سے زائد ممالک ویکسین کی تیاری پر کام کرر ہے ہیں جن میں سے چوٹی کے ممالک 7 یا 8 ہیں۔ ہم نے صرف چند ایک امیدواروں کا انتخاب کیا ہے جن میں ویکسین تیار کرنے کی بہتر قابلیت موجود ہے۔

انہوں نے چوٹی کے ممالک کے نام گنوانے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ جنوری سے عالمی ادارۂ صحت ہزاروں محققین کے ساتھ کام میں مصروف ہے تاکہ ویکسین کی تیاری پر کام جاری رکھا جاسکے۔ اس کام میں جانوروں پر ویکسین کی ٹیسٹنگ سے لے کر طبی جانچ پڑتال تک سارے کام شامل ہیں جبکہ ایک محتاط اندازے کے مطابق ویکسین کی تیاری پر تقریباً 400 سائنسدان کام کر رہے ہیں۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل   کورونا وائرس سے  دنیا بھر میں42لاکھ 56ہزار افراد متاثر جبکہ 2لاکھ 87ہزار سے زائد ہلاک ہو گئے۔

دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر42 لاکھ56ہزار24افراد متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ کیسز میں سے16فیصد (2لاکھ87ہزار332) افراد ہلاک ہوئے۔

مزید پڑھیں: دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 2 لاکھ 87 ہزارافراد ہلاک

Related Posts