وزیر اعلی سندھ کا ضلع شرقی کا اچانک دورہ، میونسپل کمشنر شعیب ملک عہدے سے فارغ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

chief minister sindh pays surprise visit to district east karachi

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی : وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نےضلع ایسٹ نرسری جی مارکیٹ سمیت دیگر علاقوں کا اچانک دورہ کیا اور صفائی ستھرائی کے عمل کا جائزہ لیا جبکہ غفلت و لاپرواہی پر میونسپل کمشنر شعیب ملک عہدے سے فارغ کردیا۔

معلوم ہواکہ گزشتہ کئی روز سے نرسری، ای مارکیٹ، جی مارکیٹ، انبالہ روڈ سمیت دیگر ملحقہ علاقوں میں سیوریج کا پانی پھیلا ہونے سے علاقہ مکینوں کو شدید مسائل کا سامنا ہے جبکہ عید پر قربان کئے جانے والے جانوروں کی الائشوں کو ٹھکانے لگانے کے لئے ڈی ایم سی ایسٹ کی ٹیمیں شام دوسرے روز بھی نہیں آئیں۔

مزید پڑھیں:پی ٹی آئی امیدوار کے حق میں دستبرداری پر عبدالرشید ترابی کی جماعت اسلامی کی رکنیت ختم

صفائی ستھرائی کی ابتر صورتحال اور میونسپل کمشنر شرقی کا علاقے کو مسلسل نظر انداز کرنے اورغیر حاضر ہونے کا سختی سے نوٹس لے لیاگیا ، ضلع شرقی کے میونسپل کمشنر شعیب ملک کو عہدے سے ہٹانے کے احکامات بھی جاری کر دیے گئے۔

وزیر اعلی سندھ کے حکم پر میونسپل کمشنر شرقی شعیب ملک کو ہیڈ کوآرٹر رپورٹ کرنے کا حکم دیدیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ میونسپل کمشنر ضلع شرقی شعیب ملک عیدالاضحی کے اہم موقع پر کراچی میں موجود ہی نہیں ہیں جبکہ اس کے علاوہ بھی اکثر انتظامیہ کے افسران کراچی میں موجود نہیں ہیں ۔

ادھر واٹر بورڈ ضلع ایسٹ سیوریج کے ملازمین کی جانب سے بھی سیوریج کے پھیلےہونے کے باوجود صفائی کرنے سے گریزاں ہیں جس کی متعدد بار شکایات بھی کی جاچکی ہیں اس حوالے سے واٹر بورڈ ضلع شرقی کے ایکسئین سیوریج مسعود کاظمی کا کہنا ہے کہ میں سیوریج کے ملازمین کو بھیج کر دوبارہ صورتحال معلوم کرتا ہوں۔

Related Posts