اختیارات میں کمی، چیئرمین نیب آفتاب سلطان نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: چیئرمین نیب آفتاب سلطان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیتے ہوئے کہا ہے کہ قومی احتساب بیورو کے سربراہ کے طور پر مزید کام جاری نہیں رکھ سکتا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ نے 21جولائی 2022 میں آفتاب سلطان کو چیئرمین نیب مقرر کرنے کی منظوری دی تھی جبکہ آفتاب سلطان انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) کے سربراہ کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

نقیب محسود قتل، ملزمان کی بریت کیخلاف ہائیکورٹ میں اپیل

سابق ڈی جی، آئی بی آفتاب سلطان نے چیئرمین نیب کا عہدہ بھی چھوڑ دیا۔ پولیس گروپ میں گریڈ 22 سے ریٹائر ہونے والے آفتاب سلطان نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے عہد میں 2013 میں آئی بی سربراہ کا کردار ادا کیا۔

آفتاب سلطان 1954 میں پیدا ہوئے۔ ان کا تعلق پنجاب کے فیصل آباد ڈویژن سے ہے۔ انہوں نے آرٹس اور قانون میں گریجویشن کی اور اے ایس پی کے طور پر پولیس فورس کو 1977 میں جوائن کرلیا۔

بعد ازاں آفتاب سلطان 1983 میں ایس پی کے عہدے سے ریٹائر ہو گئے۔ بعض میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ آفتاب سلطان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ نیب کیسز میں دباؤ کے باعث دیا۔انہیں اختیارات میں کمی پر تحفظات تھے۔

بعض رپورٹس میں استعفے کی وجہ ذاتی وجوہات بھی بتائی جارہی ہیں۔ مستعفی چیئرمین نیب آفتاب سلطان کا کہنا ہے کہ میں نے اپنا استعفیٰ 2 روز قبل وزیر اعظم کو پیش کیا تھا جو وزیر اعظم شہباز شریف نے منظور کر لیا ہے۔

Related Posts