ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے وفاق سندھ حکومت کی مدد نہیں کررہا، اسماعیل راہو

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Sindh buys 120,000 tonnes of wheat: Ismail Rahu
v

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:سندھ میں ٹڈی دل کا فصلوں پر حملے کے بعد وزیرزراعت سندھ اسماعیل راہو نے سندھ حکومت کی جانب سے وفاق کوخط لکھاہے، جس میں کہا گیا ہے کہ وفاق سندھ حکومت کی کوئی مدد نہیں کر رہا۔

سندھ حکومت کی جانب سے وفاق کو لکھے گئے خط میں اسماعیل راہو نے کہاکہ ٹڈی دل کے اسپرے کے لیے وفاق فورا مزید تین جہاز اور 32 گاڑیاں سندھ حکومت کو فراہم کرے۔

مزید پڑھیں :مراد علی شاہ کے حلقے سیہون شریف میں ٹڈی دل کا حملہ، غریب کاشتکار پریشان

ایک جہاز سے چاروں ڈویژن کے تمام اضلاع میں اسپرے نہیں ہوسکتا، ٹڈی دل کا خاتمہ کرنے کی ادویات باہر سے منگوانا بھی وفاق کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہاکہ سندھ کے چار ڈویژن شہید بینظیرآباد، لاڑکانہ، سکھر اور میرپورخاص میں ٹڈی دل مزید بڑھ رہی ہے، وفاق نے فورا مدد نہ کی تو ٹڈی دل سندھ میں فصلوں کو بڑا نقصان پہنچا سکتی ہے۔تمام اضلاع کے لیے الگ الگ 8، 8 گاڑیاں دی جائیں تاکہ ٹڈی دل کا خاتمہ کیا جاسکے۔

اسماعیل راہونے کہاکہ سندھ نے وفاق کو قحط زدہ علاقوں میں زرعی قرض معاف کرنیکے لیے خط لکھا تھا مگر دس ماہ گزر گئے جواب نہیں دیا گیا۔سندھ حکومت ٹڈی دل سے متاثرہ علاقوں کے لیے 33 کروڑ مختص کرچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :صوبائی وزیر کا اہلیانِ کراچی کو ٹڈی دل پکا کر کھانے کا مشورہ مضحکہ خیز ہے۔ایم کیو ایم

خیرپور، نارو ڈھورو ، صالح پٹ اور شہید بینظیرآباد میں اسپرے کہ لیے بھیجا گیا جہاز گزشتہ روز سے خراب کھڑا ہے۔خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ وفاق ڈیزرٹ ایریاز میں اسپرے کروانے کہ لیے سندھ کو تین مزید جہاز فراہم کرے۔

صوبائی وزیرنے کہاکہ ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے وفاق نے بھرپور اقدام نہ اٹھائے تو آئندہ سال فصل کو بہت نقصان ہوسکتا ہے۔

Related Posts