پاکستان کی اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر سمیت اہم غیر ملکی کرنسیوں کے تازہ ریٹس جاری کر دئیے گئے۔ آج 3 اکتوبر کو اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت 277.90 روپے جبکہ فروخت 278.10 روپے ریکارڈ کی گئی۔
اوپن مارکیٹ میں یورو 312.48 روپے میں خریدا اور 319.10 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی خریداری قیمت 366.98 روپے اور فروخت 372.73 روپے ہے۔
سعودی ریال 74.05 روپے میں خریدا اور 74.60 روپے میں فروخت ہو رہا ہے جبکہ اماراتی درہم کی خریداری قیمت 75.75 اور فروخت 76.60 روپے ریکارڈ کی گئی۔ چینی یوآن 38.30 روپے میں خریدا اور 38.92 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
دوسری جانب کینیڈین ڈالر کی خرید 193.93 اور فروخت 199.25 روپے جبکہ آسٹریلوی ڈالر کی خرید 192.22 اور فروخت 198.05 روپے رہی۔ جاپانی ین کی خریداری قیمت 1.7342 اور فروخت 1.8339 روپے ریکارڈ کی گئی۔
انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت 277.00 روپے جبکہ فروخت 277.50 روپے ہے۔ انٹربینک میں یورو 311.72 روپے میں خریدا اور 312.29 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے جبکہ برطانوی پاؤنڈ کے خرید و فروخت ریٹس بالترتیب 365.94 اور 366.60 روپے ریکارڈ کیے گئے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








