ایتھلیٹک سرگرمیاں، کیفین سے انسانی جسم کی کارکردگی بہتر ہوجاتی ہے۔تحقیق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

طبی تحقیق سے یہ انکشاف سامنے آیا ہے کہ چائے اور کافی میں پائے جانے والے جزو کیفین سے انسانی جسم کی ایتھلیٹک سرگرمیوں کے دوران کارکردگی پہلے سے بہتر ہوجاتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایک تازہ تحقیق کے دوران محققین نے 13 مرد کالجیٹ سپرنٹرز کی کیفین کے ساتھ کارکردگی کا جائزہ لیا۔ ٹیسٹ کے دوران محققین نے ہر کھلاڑی کے خون میں پلازما کیفین کی مقدار کو نوٹ کیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کیفین کی مناسب مقدار سے ایتھلیٹک سرگرمیوں کی کارکردگی بڑھتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان نے 11ماہ میں 19.7 ملین سیل فون بنائے، پی ٹی اے

کھلاڑیوں کو کیفین یا پلیسو سپلیمنٹ کھانے کے بعد 100 میٹر ٹائم ٹرائلز کیلئے مزید دو بار کیفین پلائی گئی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ گزشتہ ادوار میں بھی کیفین پر تحقیق ہوئی تاہم اکثریت نے 60 میٹر سے کم کی واحد سپرنٹ رنز پر اثرات کو ملاحظہ کیا تاہم 100 میٹر اسپرنٹ کی کارکردگی کا جائزہ لینا ضروری تھا۔

محققین کا کہنا ہے کہ نئی تحقیق سے کارکردگی کو بڑھانے والی امداد کے طور پر کیفین کا استعمال کرنے کے ثبوت سامنے آئے ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ کیفین سے 100 میٹر ڈیش میں سپرنٹ کا وقت کم کیا جاسکتا ہے۔ بے شمار کھلاڑی تربیتی طریقوں اور کارکردگی کو بڑھانے کیلئے کیفین کا سہارا لیتے ہیں۔

کیفین انسان کے اعصابی نظام کو متاثر کرنے والا محرک ہے جو کھلاڑیوں میں مقبول انتخاب قرار دیا جاتا ہے۔ ورلڈ ایتھلیٹکس نے غذائیت کی حکمتِ عملی پر اپنے بیان میں کیفین کو امدادی جزوِ خوراک کے طور پر تسلیم کیا ہے۔  مطالعے کے نتائج میڈیسن اینڈ سائنس اِن سپورٹس اینڈ ایکسرسائز جرنل میں شائع ہوئے۔

 

Related Posts