پاکستان نے رواں مالی سال کے 11ماہ میں 19.7 ملین سیل فون بنائے، پی ٹی اے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان نے رواں مالی سال کے 11ماہ میں 19.7 ملین سیل فون بنائے، پی ٹی اے
پاکستان نے رواں مالی سال کے 11ماہ میں 19.7 ملین سیل فون بنائے، پی ٹی اے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (PTA) کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے مقامی مینوفیکچرنگ پلانٹس نے رواں سال کے پہلے 11 ماہ کے دوران 19.7 ملین فون ہینڈ سیٹس تیار یا اسمبل کیے ہیں، اس کے مقابلے میں 1.37 ملین تجارتی طور پر درآمد کیے گئے فون ہینڈ سیٹس تھے۔

نومبر 2022 میں، مقامی مینوفیکچرنگ سہولیات نے 1.56 ملین موبائل فون ہینڈ سیٹ تیار کیے یا اسمبل کیے۔

مقامی مینوفیکچرنگ سہولیات نے 2021 میں 24.66 ملین موبائل فون بنائے یا اسمبل کیے جو 2020 میں 13.05 ملین کے مقابلے میں 88 فیصد کا تاریخی اضافہ ہے۔

پی ٹی اے کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق مقامی طور پر تیار/اسمبل کیے گئے 19.7 ملین موبائل فونز میں 11.5 ملین 2G اور 8.2 ملین سمارٹ فون شامل ہیں۔

اس کے علاوہ پی ٹی اے کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کے نیٹ ورک پر 55 فیصد موبائل ڈیوائسز سمارٹ فونز اور 45 فیصد ٹو جی ہیں۔

تاہم، موبائل فونز کی مقامی پیداوار میں اضافے کے باوجود، پاکستان نے رواں مالی سال 2022-23 کے پہلے پانچ مہینوں (جولائی تا نومبر) کے دوران 290.570 ملین ڈالر مالیت کے موبائل فون درآمد کیے۔

مزید پڑھیں:پاکستان کو آئی ایم ایف پروگرام کی اگلی قسط ملنے میں مزید تاخیر کا خدشہ

پاکستان بیورو آف سٹیٹسٹکس (پی بی ایس) کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ ہر ماہ (ایم او ایم) کی بنیاد پر موبائل فون کی درآمدات میں 1.92 فیصد منفی اضافہ ہوا اور نومبر 2022 میں یہ 64.520 ملین ڈالر رہی جب کہ اکتوبر 2022 میں یہ 65.780 ملین ڈالر تھی۔

Related Posts