وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں وفاقی کابینہ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو علاج کے لیے بیرون ملک جانے کی مشروط اجازت دینے کی منظوری دے دی ہے۔
وزیر اعظم عمران خان کی سربراہی میں وفاقی کابینہ کے اجلاس میں فاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام ای سی ایل نے نکالنے اور انہیں علاج کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کے حوالے سے پر تفصیلی بریفنگ دی۔
جس کے بعد وفاقی کابینہ نے نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی منظوری دے دی ،سابق وزیراعظم نوازشریف کو ملک سے باہر جانے کے لیے سیکورٹی بانڈ جمع کرانا ہوگا، سیکورٹی بانڈز جمع ہونے پر ذیلی کمیٹی نوازشریف کانام ای سی ایل سے نکالنے کی سفارش کرے گی،وفاقی کابینہ کی مشروط منظوری کےبعد ذیلی کمیٹی کی سفارش کومزیدمنظوری کی ضرورت نہیں۔
مزید پڑھیں : وفاقی کابینہ کا اجلاس: سول ملازمین کے لیے پرفارمنس مینجمنٹ سسٹم سمیت دیگر اہم فیصلے