پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹس میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جہاں ایک تولہ سونا ایک ہزار 300 روپے سستا ہوگیا ہے جبکہ چاندی کی قدر بھی 85 روپے کم ہوئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کے جاری کردہ نرخ کے مطابق 24 قیراط کا حامل ایک تولہ سونا ایک ہزار 300 روپے کمی سے 4 لاکھ 22 ہزار 136 روپے کی سطح پر آگیا ہے۔
صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط کا حامل 10 گرام سونا ایک ہزار 115 روپے کمی سے 3 لاکھ 61 ہزار 913 روپے کا ہوگیا ہے۔
مقامی مارکیٹ میں چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جہاں فی تولہ چاندی 85 روپے سستی ہوکر 5793 روپے پر آ گئی۔
دوسری جانب انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قدر 14 ڈالر کم ہوکر 3 ہزار 996 ڈالر کی سطح پر آگئی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








