بل گیٹس اور اہلیہ کا 27 سالہ ازدواجی زندگی گزارنے کے بعد علیحدگی کا فیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بل گیٹس اور اہلیہ کا 27 سالہ ازدواجی زندگی گزارنے کے بعد علیحدگی کا فیصلہ
بل گیٹس اور اہلیہ کا 27 سالہ ازدواجی زندگی گزارنے کے بعد علیحدگی کا فیصلہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس اور اہلیہ ملنڈا گیٹس نے 27 سالہ ازدواجی زندگی گزارنے کے بعد راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے مشترکہ پیغام میں دنیا کے چوتھے امیر ترین انسان بل گیٹس اور اہلیہ نے کہا کہ بہت سوچ سمجھ کر اور ازدواجی رشتے کیلئے کاوشوں کے بعد ہم دونوں نے متفقہ طور پر اپنی شادی کا رشتہ ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پیغام میں مائیکروسافٹ کمپنی کے بانی بل گیٹس اور اہلیہ نے کہا کہ گزشتہ 27 برس میں ہم نے 3 بہت اچھے بچوں کو پال پوس کر بڑا کیا اور ایک ایسی فاؤنڈیشن بنائی جو دنیا بھر میں لوگوں کو صحت مند اور تخلیقی زندگی گزارنے کے قابل بناتی ہے۔

 بل گیٹس اور اہلیہ کا کہنا ہے کہ ہم فاؤنڈیشن میں بدستور مشترکہ کام جاری رکھیں گے لیکن زندگی کے اگلے مرحلے میں ہم ایک شادی شدہ جوڑے کے طور پر ساتھ نہیں رہ سکتے۔ زندگی کے اس نئے موڑ پر اپنے لیے کچھ وقت چاہتے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: ساری دنیا 2022کے آخر تک اپنے معمول پر آ جائیگی، بل گیٹس

Related Posts