ڈرامہ سیریل پری زاد کی شوٹنگ کے دوران اداکاروں کا فوٹو سیشن، تصاویر وائرل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ڈرامہ سیریل پری زاد کی 2 اقساط نشر ہوچکی ہیں جس کی شوٹنگ کے دوران اداکاروں کے فوٹو سیشن کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈرامہ سیریل پری زاد کی کاسٹ میں شوبز انڈسٹری کے بڑے بڑے نام  نعمان اعجاز، عروا حسین، اُشنا شاہ، یمنیٰ زیدی اور صبور علی شامل ہیں۔

اس ڈرامے کی کہانی پری زاد نامی ایک لڑکے کے گرد گھومتی ہے جسے اس کی شکل و صورت کی وجہ سے ساتھی لڑکے لڑکیاں تنقید کا نشانہ بناتے اوراس کا مذاق اڑاتے ہیں۔

کہانی میں دکھایا گیا ہے کہ پری زاد اپنی شکل و صورت کے برعکس بے حد ذہین اور شریف النفس انسان ہے۔ ابتدائی دو اقساط میں ہی نئے ڈرامہ سیریل نے مقبولیت حاصل کر لی۔

عام طور پر پاکستان میں پیش کیے جانے والے ڈراموں کے برعکس سوشل میڈیا صارفین کو پری زاد کی کہانی دلچسپ اور تفریح سے بھرپور نظر آتی ہے۔

اسی ڈرامہ سیریل پری زاد کی شوٹنگ کے دوران نعمان اعجاز، لیلیٰ زبیری، اُشنا شاہ اور دیگر فنکاروں نے فوٹو سیشن کیا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔ 

Drama Serial Parizaad BTS Pictures

Drama Serial Parizaad BTS Pictures

Drama Serial Parizaad BTS Pictures

Drama Serial Parizaad BTS Pictures

Drama Serial Parizaad BTS PicturesDrama Serial Parizaad BTS Pictures

Drama Serial Parizaad BTS PicturesDrama Serial Parizaad BTS Pictures

Drama Serial Parizaad BTS Pictures

Drama Serial Parizaad BTS Pictures

Drama Serial Parizaad BTS Pictures

Drama Serial Parizaad BTS Pictures

Drama Serial Parizaad BTS Pictures

یہ بھی پڑھیں: عاصم اظہر مداحوں سے ملاقات کیلئے تیار، فین کلب بھی قائم کر لیا