بنگلادیشی کپتان شکیب الحسن ورلڈ کپ کے آخری میچ سے آؤٹ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023ء کے آخری میچ سے بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن باہر ہوگئے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا اپنے جاری کردہ بیان میں کہنا ہے شکیب الحسن فریکچر کے باعث آسٹریلیا کے خلاف میچ نہیں کھیلیں گے، وہ سری لنکا کے خلاف میچ میں بائیں ہاتھ کی انگلی کی انجری کا شکار ہوئے تھے۔

بنگلادیشی ٹیم کے فزیو کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ شکیب الحسن نے تکلیف کے باوجود بیٹنگ جاری رکھی تھی جب کہ اب میچ کے بعد کرائے جانے والے ایکسرے میں فریکچر سامنے آیا ہے۔

انضمام الحق کا استعفیٰ منظور نہیں ہوا۔ عالیہ رشید نے اندرونی کہانی بتادی

یاد رہے کہ بنگلہ دیش اور آسٹریلیا کے درمیان میچ 11نومبر کو پونے میں شیڈول ہے۔

Related Posts