بنگلہ دیش، افغانستان اور زمبابوے کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز 13 ستمبر سے ڈھاکہ میں ہوگا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بنگلہ دیش، افغانستان اور زمبابوے کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز 13 ستمبر سے ڈھاکہ میں ہوگا
بنگلہ دیش، افغانستان اور زمبابوے کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز 13 ستمبر سے ڈھاکہ میں ہوگا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ڈھاکہ:بنگلہ دیش، افغانستان اور زمبابوے کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز 13 ستمبر سے  ڈھاکہ میں ہوگا جس میں تینوں ممالک کے مایہ ناز کھلاڑی اپنا اپنا کھیل پیش کریں گے۔ سیریز کا پہلا میچ بنگلہ دیش اور زمبابوے کے درمیان کھیلا جائے گا۔

سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں 14 ستمبر کو افغانستان اور زمبابوے جبکہ تیسرے میچ میں اگلے ہی دن بنگلہ دیش اور افغانستان کے کھلاڑی مد مقابل ہوں گے۔ اس کے بعد اگلا میچ 18 ستمبر کو کھیلا جائے گا جس میں بنگلہ دیش اور زمبابوے کا مقابلہ ہوگا۔

سیریز کا 5واں میچ 20 ستمبر کو زمبابوے اور افغانستان کے درمیان ہوگا جبکہ آخری میچ 21 ستمبر کو بنگلہ دیش اور افغانستان کے مابین ہوگا۔ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں زمبابوے کی جیت کے امکانات کم دکھائی دیتے ہیں جبکہ بنگلہ دیش اور افغانستان کے مابین مقابلہ دلچسپ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: ہمارے کرکٹرز کو پاکستان آمد سے روکنے میں بھارت کا کوئی ہاتھ نہیں۔ سری لنکا

تجزیہ کاروں کے مطابق بنگلہ دیش ٹی ٹوئنٹی میں ہوم گراؤنڈ سے بھرپور فائدہ اٹھا سکتا ہے جبکہ زمبابوے بھی عمدہ کھیل پیش کرکے شائقین کی توجہ حاصل کرے گا۔ اس ٹی ٹوئنٹی سیریز میں سب سے اہم ٹیم افغانستان کو سمجھا جا رہا ہے جو بنگلہ دیش اور زمبابوے دونوں کو ہرانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

تجزئیے کے مطابق دوسری اہم ٹیم بنگلہ دیش ہے۔ ہوم گراؤنڈ کے ساتھ ساتھ بنگال ٹائیگرز بہتر کھیل کے ذریعے افغانستان اور زمبابوے کو ہرا سکتے ہیں جبکہ زمبابوے کی ٹیم بھی جیت کے لیے خاصی پر اُمید دکھائی دیتی ہے۔ مجموعی طور پر ٹی ٹوئنٹی سیریز شائقین کے لیے عمدہ کھیل کے مظاہرے پر مشتمل ہوگی۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  سینئر کھلاڑیوں کی طرف سے دورۂ پاکستان سے انکار کے بعد سری لنکا نے دورۂ پاکستان کے لیے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کےدستیاب  کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا جس کے مطابق لہیرو تھریمانے ایک روزہ جبکہ ڈاسن شناکا ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

ٹیم کے کپتان کے علاوہ دیگر کھلاڑیوں میں دنوشکا تھیلاکا، سدیرا سمارا وکراما، اوشاڈا فرنینڈو اور شیہان جے سوریا کے ساتھ ساتھ ونیندو ہسارنگا، لکشن سنداکان، ایسوروڈانا اور نو آن پرادیپ بھی سری لنکن کرکٹ ٹیم میں شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: سری لنکن ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے نام سامنے آ گئے

Related Posts