سری لنکن ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے نام سامنے آ گئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کولمبو: 10 سینئر کھلاڑیوں کی طرف سے دورۂ پاکستان سے انکار کے بعد سری لنکا نے دورۂ پاکستان کے لیے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کےدستیاب  کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے جس کے مطابق لہیرو تھریمانے ایک روزہ جبکہ ڈاسن شناکا ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

ٹیم کے کپتان کے علاوہ دیگر کھلاڑیوں میں دنوشکا تھیلاکا، سدیرا سمارا وکراما، اوشاڈا فرنینڈو اور شیہان جے سوریا کے ساتھ ساتھ ونیندو ہسارنگا، لکشن سنداکان، ایسوروڈانا اور نو آن پرادیپ بھی سری لنکن کرکٹ ٹیم میں شامل ہیں۔

سری لنکن کرکٹ ٹیم پاکستان کے خلاف کرکٹ سریز کھیلنے کے لیے آ رہی ہے جس کے دوران 3 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ون ڈے کرکٹ میچ کھیلے جائیں گے۔ ون ڈے کرکٹ سیریز 27 ستمبر سے 2 اکتوبر تک جبکہ ٹی ٹوئنٹی سیریز 5 اکتوبر سے 9 اکتوبر تک جاری رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت سری لنکن کرکٹرزکودھمکیاں دےرہا ہے،فوادچوہدری

یاد رہے کہ اس سے قبل سری لنکا نے واضح طور پر اپنے کرکٹرز کی پاکستان آمد سے انکار میں بھارتی ہاتھ ملوث ہونے کی تردید کرتے ہوئے بیان جاری کیا تھا کہ کرکٹرز کو دورۂ پاکستان سے روکنے میں بھارت کے ملوث ہونے کی اطلاعات درست نہیں ہیں۔

سری لنکا کے وزیر کھیل ہیرن فرنینڈو نے کہا کہ سری لنکا کے کھلاڑی پاکستان آنا چاہتے ہیں یا نہیں ، یہ ان کا اپنا فیصلہ ہے۔ پاکستان آنے سے کسی بھی سری لنکن کرکٹر کو بھارت نے نہیں روکا، بلکہ سری لنکن کرکٹرز نے یہ فیصلہ پاکستان میں 2009ء میں ہونے والی دہشت گردی کے باعث کیا ہے۔

مزید پڑھیں: ہمارے کرکٹرز کو پاکستان آمد سے روکنے میں بھارت کا کوئی ہاتھ نہیں۔ سری لنکا