اظہر علی نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں ایک اور سنگ میل عبور کرلیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اظہر علی نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں ایک اور سنگ میل عبور کرلیا
اظہر علی نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں ایک اور سنگ میل عبور کرلیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی نے فرسٹ کلاس سنچریوں کی نصف سنچری مکمل کر لی۔

سابق کرکٹر اظہر علی نے جمعرات کو پریذیڈنٹ ٹرافی میں ایس این جی پی ایل اور کے آر ایل کے میچ میں سنچری مکمل کر کے یہ اعزاز حاصل کیا، وہ 50 فرسٹ کلاس سنچریاں بنانے والے نویں پاکستانی بلے باز ہیں۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی نے فرسٹ کلاس کیریئر میں ایس این جی پی ایل اور کے آر ایل کی جانب سے 8، 8، سینٹرل پنجاب سے 6، وورسٹرشائر کیلئے 3، پنجاب کی جانب سے بھی 3 سنچریاں بنائیں۔

سابق ٹیسٹ کپتان نے پاکستان کی جانب سے 19 ٹیسٹ سنچریاں بھی اسکور کیں۔اس کے علاوہ سمر سیٹ کی جانب سے اظہر علی نے ایک جبکہ پاکستان کے سائیڈ میچز میں 2 سنچریاں بنائیں۔

ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاک بھارت ٹیمیں ایک ہی گروپ میں شامل

یاد رہے کہ اظہر علی سے قبل ظہیر عباس، یونس خان، حنیف محمد، جاوید میانداد، ماجد خان، مشتاق محمد، شفیق احمد اور صادق محمد بھی 50 فرسٹ کلاس سنچریاں اسکور کرچکے ہیں۔

Related Posts