مشہورومعروف گلوکار عاطف اسلم نے زندگی کی 40بہاریں دیکھ لیں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: پاکستانی شوبز انڈسٹری کے مشہورومعروف گلوکار عاطف اسلم کی 40ویں سالگرہ آج منائی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عاطف اسلم کی گلوکاری کو پاکستان اور بھارت سمیت دنیا بھر میں سراہا جاتا ہے۔ 12 مارچ 1983 کو وزیر آباد میں پیدا ہونے والے عاطف اسلم نے اپنی آواز سے ایک الگ پہچان بنائی۔

یہ بھی پڑھیں:

ڈرامے میں ہندوؤں کا تہوار شامل کرنے پر شائقین شدید برہم

وزیر آباد سے 1995 میں لاہور منتقل ہونے والے عاطف اسلم بچپن میں گلوکار کی بجائے کرکٹر بننا چاہتے تھے تاہم کالج کے زمانے میں انہیں گلوکاری کا شوق ہوا اور 2004 میں جل بینڈ کا آغاز کیا گیا۔

جل بینڈ کے گیت عادت نے عاطف اسلم کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔ بالی ووڈ فلم انڈسٹری نے بھی عاطف اسلم کے اس گیت کو پذیرائی دی، جس کے بعد عاطف اسلم نے بہت سے مشہور گیت گا کر شہرت حاصل کی۔

عاطف اسلم نے راولپنڈی اور لاہور سے تعلیم حاصل کی اور زیادہ تر گیت اردو میں گائے تاہم پنجابی اور بنگالی میں بھی گائیکی کی۔ 2008 میں عاطف اسلم کو تمغۂ امتیاز دیا گیا۔ انہوں نے لکس اسٹائل ایوارڈز بھی اپنے نام کیے۔

پاکستانی ایکٹنگ انڈسٹری میں فلم بول کے ذریعے اداکاری کا آغاز کرنے والے عاطف اسلم کے گیت کچھ اس طرح، وہ لمحے، دوری اور ہم کس گلی جارہے ہیں بھی بے حد مشہور ہوئے۔

Related Posts