فی تولہ سونا 4300 روپے سستا! چاندی بھی گراوٹ کا شکار! جانیں 3 اکتوبر کے تازہ ریٹس

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کے نرخوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ ایک روز قبل ہونے والے اضافے کے بعد اب عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں بڑا ریلیف دیکھنے میں آیا ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 4,300 روپے کی نمایاں کمی ہوئی ہے جس کے بعد 24 کیرٹ فی تولہ سونا کم ہو کر 4 لاکھ 36 ہزار 336 روپے پر آ گیا ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کے نرخوں میں بھی 3,687 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے اور اب 10 گرام سونا 3 لاکھ 74 ہزار 87 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

مقامی صرافہ بازار میں سونے کے ساتھ ساتھ چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی کا رجحان دیکھا گیا ہے جہاں فی تولہ چاندی 56 روپے سستی ہو کر 6,522 روپے پر بند ہوئی۔

دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں بھی مندی کا عنصر غالب رہا جہاں فی اونس سونا 43 ڈالر کی کمی کے بعد 4,138 ڈالر کی سطح پر آ گیا ہے۔

Related Posts