کیا آپ نیٹ فلکس پر کورین سیریز لٹل ویمن دیکھ رہے ہیں؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورین سیریز لٹل ویمن کی حالیہ قسط پر سوشل میڈیا صارفین کا کیا ردعمل سامنے آیا؟
کورین سیریز لٹل ویمن کی حالیہ قسط پر سوشل میڈیا صارفین کا کیا ردعمل سامنے آیا؟

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

مشہور آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر نئی کورین سیریز لٹل ویمن کا رواں ہفتے آغاز ہوا جس کی پہلی دو اقساط کو صارفین نے کافی پسند کیا۔

نیٹ فلک پر کورین سیریز کی پہلی قسط 3 ستمبر کو جاری کی گئی تھی جس نے ملک بھر میں 6.4 فیصد کی اوسط درجہ بندی حاصل کی اورعوام میں کافی مقبول ہوئی۔ اگر آپ کورین ڈراموں کے شوقین نہیں ہیں تو پھر بھی یہ ڈرامہ دیکھئے کیونکہ اس میں وہ تمام مواد ہے جو ایک صارف کسی سیریز میں دیکھنا پسند کرتا ہے۔

سیریز کی کہانی

کم ہی وون کی ہدایت کاری میں بننے والی لٹل ویمن ایک کورین پراسرار تھرلر سیریز ہے جو تین بہنوں کے گرد گھومتی ہے جن کا تعلق انتہائی غریب گھرانے سے ہوتا ہے۔ کہانی اس وقت ایک نیا موڑ لیتی ہے جب اُن کا واسطہ ایک امیر کبیر گھرانے سے پڑتا ہے۔

اس سیریز میں دکھایا گیا ہے کہ تین بہنیں 70 ارب کے لاپتہ ہونے کے معاملے میں ملوث ہیں اور وہ کس طرح بہادری سے کوریا کے امیرترین خاندان کا سامنا کرتی ہیں۔

کاسٹ
جنگ سیو کیونگ کے لکھے ہوئے اس ڈرامے میں کم گو ایون، نام جی ہیون، پارک جی ہو، وو ہا جون نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔

مرکزی کردار کے ساتھ ذیل میں مکمل کاسٹ کی فہرست یہ ہے:

اہم جی-ون بطور ون سینگ-آہ

کانگ ہون بطور ہا جونگ-ہو

جیون چے-ایون بطور پارک ہیو-رن

ام کی-جون بطور پارک جے-سانگ

گونگ من جیونگ بطور چوئی ما-ری

پارک بو-کیونگ بطور گو سو-ام

لی ڈو-یوپ بطور ون کی-سیون

چو سیونگ یون

کم می-سوک

سیریز کی درجہ بندی

سومپی کے مطابق نیٹ فلکس پر کورین سیریز نے 4.5 فیصد کی درجہ بندی حاصل کی ہے اور اس طرح یہ سب سے زیادہ دیکھی جانے والی سیریز بن گئی ہے۔ اس کورین سیریز کو دیکھنے والوں میں زیادہ تر 20 سے 49 سال کی عمر کے افراد شامل ہیں۔

سیریز اور ناول کے درمیان مماثلت

ناول اور سیریز کافی مختلف ہیں، ناول بہنوں کی زندگی کے گرد گھومتا ہے جبکہ یہ سیریز بہنوں کو ملنے والی رقم کے گرد گھومتی ہے۔

سیریز کے شیڈول کی مکمل فہرست کیا ہے؟

نیٹ فلکس پر کورین سیریز کی مکمل فہرست یہ ہے:

قسط 1: ہفتہ، 3 ستمبر 2022

قسط 2: اتوار، 4 ستمبر، 2022

قسط 3: ہفتہ، 10 ستمبر 2022

قسط 4: اتوار، 11 ستمبر 2022
قسط 5: ہفتہ، ستمبر 17، 2022

قسط 6: اتوار، 18 ستمبر 2022

قسط 7: ہفتہ، 24 ستمبر 2022

قسط 8: اتوار، 25 ستمبر 2022

قسط 9: ہفتہ، اکتوبر 1، 2022

قسط 10: اتوار، اکتوبر 2022

قسط 11: ہفتہ، اکتوبر 2022

قسط 12: اتوار، اکتوبر 2022

Related Posts