پاکستان میں نفسیاتی مریضوں کی تعداد میں تشویشناک حد اضافہ، کتنے لوگ شکار ہیں، وجوہات کیا ہیں؟

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو ڈان

 8 کروڑ پاکستانیوں کے نفسیاتی مریض بننے کا ہوشربا انکشاف سامنے آیا ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ذہنی امراض میں تشویش ناک حد تک اضافہ ہوگیا، وزارت صحت نے قومی اسمبلی میں اس حوالے سے اعداد و شمار پیش کردیے۔

وزارت صحت کے مطابق پاکستان میں 8 کروڑ افراد نفسیاتی مسائل کا شکار ہیں، ملک کے تمام بڑے اسپتالوں میں نفسیاتی علاج کی سہولیات موجود ہیں، میڈیکل کالجوں میں ذہنی امراض اور شعبہ نفسیات کام کر رہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by HUM News (@hum.news.pakistan)

عالمی ادارہ صحت کے مطابق نفسیاتی امراض کی کئی اقسام ہیں جن میں شیزوفرینیا، انزائٹی اور ڈپریشن شامل ہیں، ماہرین کے مطابق پاکستان میں نفسیاتی مسائل کی قسم ڈپریشن کے شکار افراد کی تعداد سب سے زیادہ ہے، جس کی وجوہات میں معاشی اور گھریلو مسائل شامل ہیں۔

ماہرین کے مطابق ایسے امراض کی ایک بڑی وجہ لوگوں کی عدم توجہ بھی ہے، ایسے مسائل کا شکار افراد کو فوری طور پر علاج کیلئے متعلقہ معالجین سے رجوع کرنا چاہیے۔

Related Posts