امریکی اخبار نے عمران خان کو خطرناک قرار دے دیا، ٹرمپ کو ان سے دور رہنے کا مشورہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو آریانا نیوز

امریکی اخبار نے عمران خان کو خطرناک قرار دے کر نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ان سے دور رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

امریکا کے معروف اخبار واشنگٹن ایگزمینر میں شائع ہونے والے ایک مضمون میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سیاست سے دور رہیں۔ مضمون میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کی سیاست امریکی مفادات کے لیے خطرہ بن سکتی ہے۔

مضمون کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی سیاسی حکمت عملی امریکا دشمنی پر مبنی ہے، اور انہوں نے اپنے سیاسی مفادات کے حصول کے لیے امریکا مخالف مہم چلائی ہے، جس سے وہ عوام میں مقبول ہوئے ہیں۔

بین الاقوامی تعلقات کے حوالے سے، بانی پی ٹی آئی کی شخصیت پر اعتبار نہیں کیا جا سکتا۔ طالبان کی حمایت، دہشت گردی کے خلاف جنگ، اور اسامہ بن لادن کے حوالے سے ان کا نقطہ نظر امریکا کی حمایت کے عین مخالف ہے۔

ساحل سمندر پر یوگا کرنیوالی روسی اداکارہ تیز لہروں میں بہہ کر لقمہ اجل، وائرل ویڈیو دیکھیں

مضمون میں یہ بھی ذکر کیا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی ایک متنازعہ شخصیت ہیں، اور امریکی حکومت کسی نئے تنازعے کی متحمل نہیں ہو سکتی۔

پاکستان اور امریکا کے تعلقات ہمیشہ دیرپا امن کی ضمانت رہے ہیں، اور امریکی حکومت کی بہتری بانی پی ٹی آئی سے دوری میں ہے۔ دونوں ممالک کے تعلقات مشترکہ مفادات پر مبنی ہیں، اور بانی پی ٹی آئی کی حمایت سے دو طرفہ تعلقات میں رخنے پڑ سکتے ہیں۔

آخر میں یہ واضح کیا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی سیاست پاکستان کا اندرونی مسئلہ ہے، جس کا امریکا کے ساتھ تعلقات پر اثر پڑ سکتا ہے۔

Related Posts