ارکان قومی اسمبلی کراچی میں لوگوں کی مدد کیلئے حلقوں میں پہنچیں،وزیر اعظم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Party position in NA: PM set to lose as opp musters 176 votes

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ارکان قومی اسمبلی کو صوبہ سندھ بالخصوص کراچی میں لوگوں کی مدد کے لئے پہنچنے کی ہدایت کردی، وزیر اعظم عمران خان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ صوبہ سندھ بالخصوص کراچی کے حالات سے واقف ہوں۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے گورنرسندھ کو ٹیلیفون کر کے بارشوں سے ہونیوالے نقصان پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا گورنرسندھ لوگوں کو ریلیف کے لیے اقدامات کریں، متاثرہ شہریوں کو کھانے پینے کی اشیا بر وقت فراہم کی جائیں، وزیر اعظم نے ہدایت دی کہ نشیبی علاقوں میں متاثرین کو مناسب مقامات پر پہنچایا جائے۔

دوسری جانب کراچی میں موسلا دھار بارش کے باعث متعدد علاقے ڈوب گئے ہیں، شاہراہیں، گلیاں، بازار ندی نالوں میں تبدیل ہوگئے، شہر کے بیشتر علاقے کمر کمر تک پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ موٹر سائیکلیں، گاڑیاں، منہ زور پانی کے رحم پر کرم پر ہیں۔ بیشتر علاقوں کے مکینوں نے گھر کی چھتوں پر پناہ لے رکھی ہے۔

بارش کے باعث ایم اے جناح روڈ، تبت سینٹر کے قریب بھاری کنٹینروں کو پانی میں تیرتا دیکھ کر شہری حیران ہو گئے۔ شہریوں کی کنٹینرز کو مصروف شاہراہوں سے ہٹانے کی کوشش بے سود رہی۔ ملیر، کورنگی، شاہ فیصل کالونی، پی ای سی ایچ سوسائٹی سمیت دیگر علاقوں میں بجلی کی فراہمی بند ہو گئی۔سعدی ٹاؤن میں فلڈ کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ علاقے کے لوگوں میں خوف و ہراس پھیلا ہوا ہے۔

جبکہ اورنگی ٹاؤن، نیو کراچی، لائنز ایریا، پی آئی بی کالونی، ملیرسٹی رفیع گارڈن میں بجلی غائب ہے۔ محمودآباد، منظورکالونی، لیاقت اشرف کالونی سمیت دیگر علاقے بھی متاثر ہیں۔ کے الیکٹرک ذرائع کا کہنا ہے متعدد فیڈرز حفاظتی اقدامات کے تحت بند کئے گئے۔پانی کم ہونے کے بعد بجلی بحال کردی جائے گی۔

Related Posts