افغانستان نے دوسرے ممالک کو سریے کی برآمدات شروع کردیں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

افغانستان چیمبر آف کامرس کے سربراہ محمد یونس مہمند کا کہنا ہے کہ افغانستان سے اسکریپ کی برآمد پر پابندی کے بعد اب اسکریپ کی بجائے سریا دوسرے ممالک کو برآمد کیا جا رہا ہے۔

اس سے قبل حکومت نے کابینہ کے اجلاس میں ہر قسم کے لوہے کی برآمد پر پابندی عائد کر رکھی تھی۔
حکام کے مطابق افغانستان کے مختلف صوبوں میں اس وقت 42 کے قریب لوہے کے کارخانے کام کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

تیونس کے قریب ایک اور کشتی ڈوبنے سے 19افریقی تارکین وطن ہلاک

اطلاعات کے مطابق ان فیکٹریوں میں ہزاروں لوگ کام کر رہے ہیں۔ لیکن خام مال کی دیگر ممالک کو سمگلنگ ملکی پیداوار کو روک سکتی ہے۔ اس لیے سکریپ کی برآمد پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔

Related Posts