تیونس کے قریب ایک اور کشتی ڈوبنے سے 19افریقی تارکین وطن ہلاک

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تیونس کے قریب ایک اور کشتی ڈوبنے سے 19افریقی تارکین وطن ہلاک
تیونس کے قریب ایک اور کشتی ڈوبنے سے 19افریقی تارکین وطن ہلاک

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

تیونس: افریقہ سے تعلق رکھنے والے 19 تارکین وطن کی اس وقت موت ہو گئی جب ان کی کشتی تیونس کے قریب سمندر میں ڈوب گئی جب وہ بحیرہ روم کو عبور کر کے اٹلی جانے کی کوشش کر رہے تھے۔

اٹلی کی طرف جانے والی کشتیوں میں نمایاں اضافے کے بعد گزشتہ چار دنوں میں تارکین وطن کی پانچ کشتیاں ڈوب گئی ہیں، جس سے 67 لاپتہ اور نو ہلاک ہو گئے ہیں۔

فورم فار سوشل اینڈ اکنامک رائٹس (ایف ٹی ڈی ای ایس) کے ایک اہلکار نے رائٹرز کو بتایا کہ تیونس کے ساحلی محافظوں نے سفیکس ساحلوں سے شروع ہونے والے سفر کے بعد مہدیہ کے ساحل سے کشتی سے پانچ افراد کو بچایا۔

مزید پڑھیں:او آئی سی کی فلسطین میں نئی یہودی بستیوں کی تعمیر کے منصوبے کی شدید مذمت

کوسٹ گارڈ نے کہا کہ اس نے گزشتہ چار دنوں میں اٹلی جانے والی تقریباً 80 کشتیوں کو روکا اور 3000 سے زائد تارکین وطن کو حراست میں لیا، جن میں سے زیادہ تر سب صحارا افریقی ممالک سے تھے۔

Related Posts