افغان شہری بھارت کے لیے جاسوسی کرنے پر پاک افغان سرحد سے گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

افغان شہری بھارت کے لیے جاسوسی کرنے پر پاک افغان سرحد سے گرفتار
افغان شہری بھارت کے لیے جاسوسی کرنے پر پاک افغان سرحد سے گرفتار

ایف آئی اے نے طورخم سے بھارت کے لیے جاسوسی کرنے والے افغان شہری کو گرفتار کر لیا ہے۔عمر داؤدخٹک نامی جاسوس نے افغانستان اور پاکستان دونوں ممالک کے پاسپورٹ بنا رکھے ہیں۔

 ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے عمران شاہد نے اس حوالے سے پریس کانفرنس کے دوران میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتےہوئے  بتایا کہ عمر داؤد سے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں اور ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ افغان پاسپورٹ پر پانچ بار بھارت جانے والا افغان ایجنٹ پختونوں کو پاک فوج، سیکیورٹی اہلکاروں اور ملک کے خلاف بھڑکاتا رہا اور اس کا پختون لبریشن آرمی کے نام سے ایک گروپ بھی ہے جسے اس نے علیحدگی پسندی کو ہوا دینے کے لیے قائم کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی کے ہسپتال میں ذاتی دشمنی پر پولیس اہلکار نے فائرنگ کرکے دو افراد کو قتل کردیا

ایف آئی اے کے مطابق افغانستان میں ملازمت رکھنے والا عمر داؤد بھارتی یونیورسٹیوں میں لیکچر بھی دیتا رہا۔ کرک کے رہائشی عمر داؤد نے بیک وقت افغانستان اور بھارت کی خفیہ ایجنسیوں کے لیے جاسوسی کا کام کیا۔ ملزم پاکستان کی سیکیورٹی ایجنسیوں کے خلاف زہر اگلتا رہا جس پر اسے سی ٹی ڈی کے حوالے کردیا گیا ہے۔ 

اس سے قبل  پنجاب کے ضلع رحیم یار خان میں مبینہ طور پر اے ٹی ایم مشین توڑنے والا شخص پولیس حراست کے دوران جاں بحق ہو گیا جس پر پولیس کے طریقہ تفتیش کے متعلق سوالات کھڑے ہو گئے۔

مزید پڑھیں:رحیم یار خان میں اے ٹی ایم توڑنے والا شخص پولیس حراست کے دوران جاں بحق

Related Posts