اسلام آباد : ایڈیشنل اٹارنی جنرل طارق محمود کھوکھر نے اپنے استعفیٰ سے متعلق خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا اپنا عہدہ چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں۔
تفصیلات کے مطابق ایک روز قبل طارق محمود کھوکھر کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ (آئی ایچ سی) میں ایک درخواست دائر کی گئی تھی، جس میں سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس میں خصوصی عدالت کے فیصلے کو روکنے کی استدعا کی گئی تھی۔
اس حوالے سے جب ان سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ وہ عدالت میں حکومت کی نمائندگی کیلئے پیش ہوئے تھے لیکن دیگر مصروفیات کی سے سنگین غداری کیس میں وزارت داخلہ کی درخواست پر دلائل نہیں دے سکا۔
یہ بھی پڑھیں: سابق صدر پرویز مشرف کیس کا فیصلہ رُکوانے کے لیے درخواست قابلِ سماعت قرار