سابقہ شوہر پر تیزاب پھینکے والی ملزمہ لیاقت آباد سے گرفتار، مزید تفتیش جاری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سابقہ شوہر پر تیزاب پھینکے والی ملزمہ لیاقت آباد سے گرفتار، مزید تفتیش جاری
سابقہ شوہر پر تیزاب پھینکے والی ملزمہ لیاقت آباد سے گرفتار، مزید تفتیش جاری

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پولیس نے نیو کراچی تھانہ کی حدود میں تیزاب گردی کا معمہ حل کرلیا، سابقہ شوہر پر تیزاب پھینک کر فرار ہونی والی ملزمہ لیاقت آباد سے گرفتار کرلی گئی ہے۔

مورخہ 19 اگست کی دوپہر محمد عثمان ولد محمد سلام نامی شخص پر اسکی سابقہ بیوی نے چہرے پر تیزاب پھینک دیا تھا اور فرار ہو گئی تھی.

عثمان کو فوری اسپتال منتقل کیا گیا تھا جسکے بیان کے بعد نیو کراچی پولیس نے ملزمہ کی گرفتاری کے لئے تلاش شروع کردی تھی۔عثمان نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ شبانہ اس پر دوبارہ شادی کے لیے دباؤ ڈال تھی۔ 

ملزمہ شبانہ کوثر کو پولیس نے 21 اگست کی رات لیاقت آباد سے گرفتار کیا تھا جسے مزید تفتیش کے لیے تھانہ نیوکراچی پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پولیس نے گزشتہ روز بلدیہ ٹاؤن میں اپنی سابقہ بیوی پر تیزاب پھنکنے والا ملزم کو بھی گرفتار لیا تھا۔ گزشتہ روز تیزاب گردی کا واقعہ تھانہ سعید آباد کے علاقہ سیکٹر 9C میں پیش آیا تھا ۔

ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے پر 21 سالہ رمشاء نامی لڑکی پر اسکے سابقہ شوہر سید زیشان نے تیزاب پھینک دیا تھا جس سے لڑکی کا 40 فیصد جسم۔ جھلس گیا تھا۔ واقع کا مقدمہ 665/21 بجرم دفعہ 336A. 336B تھانہ سعید آباد میں درج کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : اسلام آباد ایئرپورٹ انتظامیہ کی غفلت سے مشتبہ شخص ترکی جانیوالی پرواز میں سوارہوگیا

Related Posts