لاہور میں جشنِ آزادی کی شاندار سائیکل ریلی! شہریوں کے ساتھ فیملیز بھی ہوئیں شریک

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ اسکرین گریب)

لاہور میں جشنِ آزادی کی تقریبات کے آغاز پر شہر کی سڑکوں پر سبز ہلالی پرچموں کے رنگ نمایاں ہوگئے جہاں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے جشنِ آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں سائیکل ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی میں 500 سے زائد شہریوں نے شرکت کی اور قومی جوش و جذبے کے ساتھ اس سرگرمی کا حصہ بنے۔

سائیکل ریلی کی قیادت ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) علی اعجاز نے کی، جنہوں نے شہریوں کے ہمراہ ریلی میں شرکت بھی کی۔ ریلی میں مردوں، خواتین اور فیملیز سمیت شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی جبکہ شرکا نے جشنِ آزادی کی اس سرگرمی میں بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا۔

ریلی میں شریک شہریوں اور خاندانوں کا کہنا تھا کہ جشنِ آزادی کی تقریبات کے آغاز کے لیے سائیکل ریلی کا انعقاد ایک خوشگوار سرگرمی ہے جس سے شہریوں کو تفریح کے ساتھ قومی دن کی خوشیاں منانے کا موقع ملا۔

شرکاء نے ریلی کے دوران بھرپور انداز میں سرگرمی کو انجوائے کیا اور منتظمین کے انتظامات کو بھی سراہا۔

شرکا نے شہر میں صفائی کے مناسب انتظامات پر بھی اطمینان کا اظہار کیا اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا جشنِ آزادی کی تقریبات شروع کرنے کے لیے ایسی سرگرمیوں کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا۔

ریلی میں شریک فیملیز نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی اور قومی جذبے کے ساتھ سائیکلنگ کی۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ ایسی سرگرمیاں معاشرے کے مختلف طبقات کو ایک جگہ جمع کرنے کے ساتھ جشنِ آزادی کی خوشیوں کو بھی دوبالا کرتی ہیں۔

Related Posts