الیکشن التوا کیس، سپریم کورٹ جج کی سماعت سے معذرت، 5رکنی بینچ ٹوٹ گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے جج جسٹس امین الدین خان نے الیکشن التوا کیس کی سماعت سے معذرت کر لی جس کے نتیجے میں عدالت کا 5 رکنی بینچ ٹوٹ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں پنجاب اور خیبر پختونخوا کے انتخابات میں تاخیر کے خلاف کیس کی سماعت ہورہی تھی۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے گزشتہ روز بھی کیس کی سماعت کی۔

یہ بھی پڑھیں:

عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

آج 5 رکنی بینچ مقدمے کی سماعت کیلئے عدالت پہنچا تو چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ میرے ساتھی جج جسٹس امین الدین خان کچھ کہنے کے خواہش مند ہیں، جس کے بعد جسٹس امین الدین خان نے سماعت سے معذرت کی۔

جسٹس امین الدین خان نے کہا کہ اگر موجودہ سپریم کورٹ بینچ کیس کی کارروائی گزشتہ روز کے فیصلے کے بعد بھی جاری رکھنا چاہتا ہے تو میں کیس کی سماعت سے معذرت کرتا ہوں۔ اس طرح 5 رکنی بینچ ٹوٹ گیا۔

سپریم کورٹ ججز کمرۂ عدالت سے اٹھ کر چلے گئے۔ بینچ کی تحلیل عدالتی اصلاحات سے متعلق سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پراسیجر بل کی قومی اسمبلی سے منظوری کے بعد سامنے آئی ہے۔

قومی اسمبلی میں منظور کیے گئے بل کے مطابق سپریم کورٹ کے 3 سینئر ترین ججز پر مشتمل کمیٹی کو از خود نوٹس کا فیصلہ کرنا ہوگا۔ از خود نوٹس فیصلے پر 30 روز میں اپیل دائر کرنے کا حق بھی دے دیا گیا ہے۔

Related Posts