اسحاق ڈار نے ملک میں بہت زیادہ مہنگائی کا اعتراف کرلیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ملک میں بہت زیادہ مہنگائی کا اعتراف کرلیا۔

سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ ملک میں بہت زیادہ مہنگائی ہے، ہم بین الاقوامی ادائیگی مسلسل کررہے ہیں لیکن ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری آئی ہے، ذخائر میں گزشتہ پانچ ہفتے سے بہتری ہو رہی ہے، گزشتہ جمعہ کو ذخائر 10 ارب ڈالرز پر لائے، کوشش ہے جون تک ذخائر کو 13 ارب ڈالرز تک لے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ چین کو جو 2 ارب ڈالرز واپس کیے وہ دونوں واپس آگئے اور مزید کچھ آرہے ہیں جبکہ آئی ایم ایف سے ٹیکنیکل باتیں مکمل ہوچکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

توشہ خانہ کیس، عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

پاکستانی معیشت کے حوالے سے اسحاق ڈار نے کہا کہ 2017 میں پاکستان کی معیشت 24 نمبر پر تھی جو 2022 میں 47 ویں بن گئی، یہ پانچ سال میں کیا ہو گیا جو معیشت اتنی نیچے چلی گئی، ہم نااہلی اور غلط پالیسی کی وجہ سے یہاں آ گئے ہیں، ہم نےگزشتہ حکومت کے معاہدے کو ریورس کیا جس کی ہم بڑی قیمت ادا کررہے ہیں، انہوں نے معیشت کو تباہ کر دیا، اب معیشت پر سیاست کرنا بند کریں اور معاشی روڈ میپ بنائیں۔

وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ ایوان نے اسٹیٹ بینک میں ترمیم کی، اسٹیٹ بینک کو ریاست کے اندر ریاست بنا دیا گیا ہے، وزارت خزانہ اس سے بالکل علیحدہ ہو چکا ہے، مانیٹری پالیسی مکمل آزاد ہے، وہ اپنی مرضی سے ریٹ فکس کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مردم شماری کے اخراجات کم کرنے کیلئے ڈیجیٹیلائز ہونا چاہیے، انتخابات کا کیس سپریم کورٹ میں ہے، اس میں بھی ڈیجیٹل مردم شماری زیر بحث ہے، حکومت سب کے تحفظات دورے کرے گی۔

Related Posts