ٹیکنالوجی ماہرین کی مصنوعی ذہانت کے تجربات کو روکنے کی تجویز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: ٹیکنالوجی کے ماہرین نے تجویز دی ہے کہ مصنوعی ذہانت کے بڑے تجربات کو روک دینا چاہئیے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ایک ہزار ماہرین اور ٹیکنالوجی کمپنیز سے وابستہ افراد نے ایک خط پر دستخط کیے ہیں جس میں انہوں نے ممکنہ خطرات بارے وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اے آئی سسٹم تیار کرنے کی دوڑ قابو سے باہر ہے۔

خط پر مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک اور ایپل کے شریک بانی سٹیو وز نائیک نے بھی دستخط کیے ہیں اور انہوں نے تجویز دی ہے کہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کا موثر نظام بنانے کو ترک کر دینا چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں:

زمین پر بڑے جانداروں اور جراثیموں کی حکمرانی ہے۔سائنسی تحقیق

خط میں تجویز دی گئی ہے کہ مصنوعی ذہانت کے بڑے تجربات کو روک دینا چاہیے، ان تجربات سے انسانیت کو خطرہ لاحق ہے اور تحقیق کی جائے جس سے مصنوعی ذہانت مزید موثر، محفوظ اور قابل اعتماد ہو۔

واضح رہے کہ ماہرین کی جانب سے یہ مطالبہ ایک ایسے وقت میں کیا جارہا ہے جب اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی فور کا اجرا کر چکی ہے، چیٹ جی پی ٹی فور اس سے قبل آنے والے ورژن سے کئی گنا زیادہ طاقتور ہے۔

Related Posts