اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ مظلوم کشمیری دنیا گھر کے آزادی پسند لوگوں کیلئے رہنما کی حیثیت رکھتے ہیں، پاکستان حقِ خود ارادیت کے حصول تک کشمیریوں کے ساتھ ہے۔
مقبوضہ وادی میں آج منائے جانے والے یومِ سیاہ کے موقعے پر اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان اور لاکھوں کشمیری ہر سال 27 اکتوبر کا دن یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہیں جس کا مقصد بھارت کے ریاست جموں و کشمیر کے کچھ حصوں پر غیر قانونی قبضے کی مذمت ہے۔ یہ کشمیریوں کو ان لاتعداد قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جو انہوں نے غیر انسانی بھارتی تسلط کے خلاف مزاحمت کیلئے دی ہیں۔
سعودی عرب کی سلامتی یقینی بنانے کے لیے پاکستان پر عزم ہے،وزیر اعظم
وزیر اعظم عمران خان سے آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کی ملاقات