لاہور:پاکستان مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ74 سال میں اتنی مہنگائی نہیں ہوئی،جتنی آج ہے، انہوں نے کہا کہ ہم نازک وقت میں داخل ہورہے ہیں۔ ہمیں اپنی پارٹی کے لئے نہیں ملک کے لئے آگے بڑھنا ہوگا اور اب ہم فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہور ہے ہیں۔
مریم نوازشریف نے حویلیاں میں مسلم لیگ (ن)سوشل میڈیا کنونشن سے بذریعہ وڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ووٹ کو ردی کے ٹکڑے کی طرح مسل دیاجاتاہے۔
نوازشریف کے دور میں کہاجاتاتھاکہ جب پٹرول، بجلی مہنگی ہوتی ہے تو وزیراعظم چور ہوتاہے جبکہ نوازشریف تو چور نہیں نکلے۔مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف کے دور میں تو غریب سے غریب بھی پیٹ بھر کے سوتاتھا۔
مہنگی میں حکومتی نااہلی کا عمل دخل توہے ہی،ووٹ کی عزت پامال کرنیکا بھی نتیجہ ہے جبکہ جب ہم نے ووٹ کوعزت دو کی بات تو مخالفین نے ہم پر تنقید کی یہ تو اپنی بات کررہے ہیں۔
مریم نواز کہ مسلم لیگ (ن)کی سوشل میڈیا ٹیم نے اپنا بھرپور کردار ادا کیا، عوام مہنگائی کے باعث رل گئے،خود کشیوں پر مجبور ہوگئے جبکہ حکمرانوں کو صرف اس بات کی پرواہ ہے کہ اپنی حکومت کو کیسے بچانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب ووٹ کو عزت نہیں ملتی تو ایسے حکمران مسلط کردیئے جاتے ہیں جنکوصرف اپنی کرسی کی فکر ہوتی ہے،فیصل آباد واپسی پر میں ایک سٹور پر گئی تو عوام مجھے مل گئے، عوام کاکہناتھا خدا را ہماری اس حکومت سے جان چھڑائیں۔ عوام کاکہناہے کہ ہم مرگئے ہیں اس جعلی حکومت سے جان چھڑائیں۔
مزید پڑھیں: عمران خان کو گھر بھیجنے تک احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا، بلاول بھٹو