اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے 2549 اداروں کی جزوی طورپر حل شدہ شکایات دوبارہ کھولنے کا حکم دے دیا ہے جبکہ یہ فیصلہ شہریوں کی شکایات پر کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پی ایم ڈی یو کا کہنا ہے کہ 83 ہزار 741 شکایات دوبارہ کھول کر مجاز افسران کو ضروری کارروائی کیلئے تفویض کیا جائے گا۔ تمام شکایات میں شہریوں کو جزوی ریلیف کا عندیہ دیا گیا تھا۔ 773وفاقی داروں کی 43 ہزار 351 شکایات کھولی جائیں گی۔ صوبائی حکومتوں کی 40 ہزار 415 شکایات 2 ہزار 450 اداروں کو دوبارہ تفویض کی جائیں گی۔
افغان عوام کی امداد پرپاکستان کی تعریف،امریکا کا 96 لاکھ ویکسینز دینے کااعلان
بلوچستان میں زلزلہ متاثرین کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور، کور کمانڈر کا دورہ
پی ایم ڈی یو کے مطابق وفاقی سطح پر سب سے زیادہ 3 ہزار 181 شکایات آئیسکو کی کھولی جائیں گی۔ صوبائی سطح پر 1 ہزار 606 پنجاب ہائی وے کی، خیبر پختونخوا میں پی دی اے کی 412 جبکہ سندھ میں کے ڈبلیو ایس بی کی 874 شکایات کھولی جائیں گی۔ بلوچستان میں سیکنڈری ایجوکیشن کی 130 شکایات سرِ فہرست ہیں۔ عوامی شکایات کا ہر ممکن حل یقینی بنایا جائے گا۔
خیال رہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان عوام کی شکایات کے ازالے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں، عوام سے براہِ راست گفتگو کرتے ہیں جبکہ سٹیزن پورٹل کے ذریعے بھی ملک کا ہر شہری اپنی شکایات درج کرا کر اپنے مسائل حل کروا سکتا ہے۔
آج سے 5 ماہ قبل لاہور کی ایک خاتون نے وزیرِ اعظم عمران خان سے براہِ راست گفتگو کے دوران روتے ہوئے بتایا کہ ایک کرایہ دار نے میرے گھر کے بقایا جات ادا نہیں کیے۔ وزیرِ اعظم کے حکم پر ڈیفنس کی رہائشی بیوہ خاتون کے گھر کے بقایا جات دلوا دئیے گئے۔
مزید پڑھیں: وزیرِ اعظم کی سٹیزن پورٹل پر شکایت درج کرانے کا مکمل طریقۂ کار