وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے مطالبہ کیا ہے کہ عالمی برادری مظلوم کشمیریوں سے کیا گیا انصاف دلانے کا وعدہ پورا کرے، جبکہ اقوامِ متحدہ کے چارٹر کی سب سے زیادہ خلاف ورزی مقبوضہ کشمیر میں ہوتی ہے۔
وزیر اعظم عمران خان نے اقوامِ متحدہ کے بین الاقوامی دن کے حوالے سے پیغام جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ کشمیر کے عوام عالمی برادری کے انصاف کے منتظر ہیں، وعدہ پورا کیا جانا چاہئے۔
یہ بھی پڑھیں: تاریخ کا سب سے بڑا جھوٹا، بیمار اور خالی دماغ شخص ہم پر مسلط کر دیا گیا ہے، شہبازشریف
عمران خان نے کہا کہ دنیا کے کئی ممالک میں اقوامِ متحدہ کے چارٹر کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی جارہی ہے ، لیکن مقبوضہ کشمیر میں چارٹر کی سب سے زیادہ خلاف ورزی کے ساتھ ساتھ انسانی حقوق کو بھی پامال کیا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور مقبوضہ وادی کے عوام کا مطالبہ ہے کہ مسئلۂ کشمیر کے حل کے لیے اقوامِ متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کروایا جائے جبکہ ہم بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے فعال کردار ادا کر رہے ہیں۔
اقوامِ متحدہ کے عالمی دن کے موقعے پر وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مسئلۂ کشمیر سیکیورٹی کونسل کے ایجنڈے پر موجود سب سے پرانا مسئلہ ہے جس پر عمل درآمد نہیں ہورہا، عالمی برادری کب تک خاموش رہے گی؟
یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کہا کہ کچھ شر پسند عناصر ملک میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتے ہیں جس کے لیے ملکی سطح پر محاذ آرائی کا ماحول پیدا کیا جارہا ہے، کسی کو انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں دیں گے۔
وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت دو روز قبل پارٹی رہنماؤں کا اجلاس ہوا جس کے دوران ملک کے اہم ریاستی امور اور تحریک انصاف کے سیاسی بیانیے کے ساتھ ساتھ آزادی مارچ پر بھی گفت و شنید ہوئی۔
مزید پڑھیں: کسی کو ملک میں انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں دیں گے۔وزیر اعظم عمران خان