گلگت:راکاپوشی سر کرنے والے پاکستانی کوہِ پیما واجد اللہ نگری اورجمہوریہ چیک کے 2 غیر ملکی کوہ پیماؤں سمیت پہاڑ پر پھنس گئے ، انتظامیہ نے ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریسکیو کرنے کیلئے آپریشن شروع کر نے کا فیصلہ کرلیا۔
اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر نگر نے بتایا کہ پاکستانی اور 2 غیر ملکی کوہ پیما 6 ہزار 9 سو میٹر کی بلندی پر پھنس گئے ہیں۔ ڈی سی نگر کے مطابق یہ تینوں کوہ پیما راکاپوشی سر کرنے کے بعد واپس آرہے تھے۔
ڈی سی نگر کے مطابق پاکستانی کوہ پیما کا کہنا ہے کہ ایک غیر ملکی کوہ پیما کا ہاتھ فراسٹ بائٹ کے باعث کام نہیں کررہا ، دوسرا غیر ملکی کوہ پیما ہائٹ فوبیا کا شکار ہوگیا ہے۔
ڈی سی نگر نے کہا کہ کوہ پیماؤں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریسکیو کرنے کیلئے آپریشن شروع کر نے کا فیصلہ کیا گیا خیال رہے کہ پاکستانی کوہ پیما واجد اللہ نگری اور جمہوریہ چیک 2 کوہ پیماؤں نے گزشتہ دنوں راکاپوشی کی چوٹی سر کی تھی۔
مزید پڑھیں:کوہ پیما علی سدپارہ کی لاش “کے ٹو” سے کیسے ملی؟