صدر مملکت نے کھربوں کی غیر قانونی تجارت پر ایف بی آر درخواست مسترد کردی

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

صدر مملکت نے کھربوں کی غیر قانونی تجارت پر ایف بی آر درخواست مسترد کردی
صدر مملکت نے کھربوں کی غیر قانونی تجارت پر ایف بی آر درخواست مسترد کردی

صدرِ پاکستان  ڈاکٹر عارف علوی نے سونے کی کھربوں روپے مالیت کی  غیر قانونی تجارت پر ایف بی آر کی طرف سے دی گئی درخواست مسترد کرتے ہوئے ٹیکس محتسب کی سفارشات کو درست قرار دیا ہے۔

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے سفارشات پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے نظر ثانی کے لیے درخواست دی تھی جسے صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے خارج کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے کے طیاروں میں مفت سفر کرنے والے افراد کے نام سامنے آگئے

ایف بی آر کے دائر کردہ ریفرنس پر فیصلہ دیتے ہوئے صدرِ مملکت نے  کہا کہ وفاقی ٹیکس محتسب پر سوموٹو اختیارات کے غلط استعمال کا الزام درست نہیں ہے جبکہ سفارشات کا مقصد ٹیکس چوری روکنا ہے۔

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ نظام کی بہتری کے لیے وفاقی محتسب کی سفارشات قابلِ تحسین ہیں جبکہ نظر ثانی درخواست کی بجائے فیڈرل بورڈ کو چاہئے کہ سفارشات کا نفاذ عمل میں لائے۔

وفاقی ٹیکس محتسب مشتاق سکھیرا نے سفارش کی تھی کہ تمام ایسے ادارے اور درآمد کنندگان (ایکسپورٹرز)   کے خلاف انکوائری کا آغاز کیا جائے جو امپورٹ کم ایکسپورٹ کی سہولت کا غلط استعمال کرتے ہیں، جسے صدر نے درست قرار دیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پی ایس او کی مالی مشکلات میں اضافہ ہو گیا، ادارے کی وصولیاں 308 ارب روپے تک پہنچ گئیں۔ پاکستان کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی پی ایس او کو اس وقت مالی مشکلات کا سامنا ہے۔

ذرائع وزارت پیٹرولیم کے مطابق مختلف ادارے پاکستان اسٹیٹ آئل کے 308 ارب روپے کے نادہندہ ہیں۔پاور کمپنیوں نے بجلی کی پیداوار کے لئے پی ایس او سے 212 ارب روپے کی پیٹرولیم مصنوعات تو خریدیں مگر ادائیگیاں نہیں کیں۔

مزید پڑھیں: پی ایس او کی مالی مشکلات میں اضافہ، وصولیاں 308 ارب روپے تک پہنچ گئیں

Related Posts