جیوانی میں سیکیورٹی فورسز کا مشترکہ آپریشن، 270 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جیوانی میں سیکیورٹی فورسز کا مشترکہ آپریشن، 270 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد
جیوانی میں سیکیورٹی فورسز کا مشترکہ آپریشن، 270 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد

بلوچستان  کے شہر جیوانی میں  سیکیورٹی فورسز نے ایک بڑا مشترکہ آپریشن انجام دیتے ہوئے مجموعی طور پر 270 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد کی جس کی مالیت اربوں میں بتائی جاتی ہے۔

پاکستان کسٹمز، پاک بحریہ اور میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے مل کر کارروائی کرتے ہوئے جیوانی کے علاقے پشوکان کے قریب القمبر نامی کشتی سے 100 کلوگرام سے زائد کرسٹل اور 170 کلو گرام سے زائد اسنتھیٹک ہیروئن برآمد کی۔ 

یہ بھی پڑھیں: کراچی کے علاقے گلبہار میں پولیس مقابلہ، 1 ڈاکو ہلاک، 2 زخمی

ترجمان کے مطابق برآمد کی گئی منشیات کی مالیت 2 ارب 74 کروڑ روپے سے زائد ہے جسے کیمیکل معائنے اور کارروائی کے لیے کسٹم حکام کے حوالے کردیا گیا ہے جبکہ 12 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

القمبر نامی کشتی کے خفیہ خانوں میں مہارت سے چھپائی گئی منشیات برآمد کرنے پر اعلیٰ افسران نے آپریشن میں شریک تمام اہلکاروں کو مبارکباد پیش کی ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام کی زیر صدارت سینٹرل پولیس آفس کراچی میں گزشتہ روز  منعقدہ ویڈیو لنک اجلاس میں سندھ میں قائم وومن اینڈ چائلڈ پروٹیکشن سیلزکی کامیابی،درپیش چیلنجزاورآئندہ کی حکمت عملی پر مختلف حوالوں سے تفصیلی غور کیا گیا اور ضروری ہدایات دی گئیں۔

اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن سمیت ایڈیشنل آئی جیزآپریشنز،حیدر آباد،سکھر،رینج ڈی آئی جیزکی ذریعہ ویڈیو لنک جبکہ ہیڈ کوارٹرز، فائنانس آئی ٹی،آپریشن ڈی آئی جیزاوراے آئی جی آپریشن نے براہِ راست شرکت کی۔

مزید پڑھیں: آئی جی سندھ کی زیر صدارت اجلاس ،وومن اینڈچائلڈپروٹیکشن سیلزکی کامیابی کے حوالے سے تفصیلی غور

Related Posts