پاکستان میں کورونا کے 2 ہزار 145 نئے کیسز رپورٹ، 37 مزید شہری جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں کورونا کیسز کی شرح 23 اعشاریہ 79 فیصد سے تجاوز کر گئی
کراچی میں کورونا کیسز کی شرح 23 اعشاریہ 79 فیصد سے تجاوز کر گئی

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کے 2 ہزار 145 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے باعث 37 مزید شہری انتقال کر گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں وائرس کے باعث مجموعی طور پر 22 ہزار 848 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ رپورٹ کیے گئے کورونا کیسز کی تعداد 9 لاکھ 93 ہزار 872ہوگئی ۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ کے کورونا پر اقدامات بے نظیر ہیں، ناصر حسین شاہ

کورونا کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 40 ہزار 805 ٹیسٹ کیے گئے جس سے مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 1 کروڑ 54 لاکھ 84 ہزار282 ہوگئی۔ملک بھر میں کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 5 اعشاریہ 25 فیصد رہی۔

خیال رہے کہ اِس سے قبل وزیر منصوبہ بندی و سربراہ این سی او سی اسد عمرنے کہا کہ بھارتی قسم کا کورونا وائرس بہت تیزی سے پھیلتا ہے، اس لئے عوام کو عید کی چھٹیوں کے دوران سخت احتیاط کی ضرورت ہے۔

میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی و سربراہ این سی او سی اسد عمر نے 4 روز قبل بتایا کہ جن لوگوں نے ویکسین نہیں لگوائی وہ سیاحتی مقامات پر جانے سے گریز کریں۔ویکسینیشن نہ کرانیوالوں کو سیاحتی مقامات پر دشواری ہوسکتی ہے۔

مزید پڑھیں: عید کی چھٹیوں میں بھارتی کورونا سے احتیاط کی ضرورت ہے، اسد عمر

ملک بھر میں کورونا کی روک تھام کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ کراچی میں وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر سندھ حکومت نے کئی علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا۔

کیسز کی روک تھام کیلئے آج سے 3 روز قبل کراچی کے ضلع کورنگی کی مزید 2 یونین کونسلز میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا جس کا مقصد عوام کو وائرس کے مہلک اثرات سے بچانا تھا۔

مزید پڑھیں: کورونا کی روک تھام، کراچی کے مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

Related Posts