لاک ڈاؤن کے دوران میرا سب کچھ تباہ ہوگیا، یاسر عباسی کی مدد کی اپیل

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاک ڈاؤن کے دوران میرا سب کچھ تباہ ہوگیا، یاسر عباسی کی مدد کی اپیل
لاک ڈاؤن کے دوران میرا سب کچھ تباہ ہوگیا، یاسر عباسی کی مدد کی اپیل

اسلام آباد:شہر اقتدار کے رہائشی یاسر عباسی نے اپنی روداد سناتے ہوئے کہا کہ میں نے کورونا وباء کے دوران اپنا کاروبار شروع کیا، اس دوران تین بیکریاں بنائیں، مگر لاک ڈاؤن کے باعث ساری جمع پونجی داؤ پر لگ گئی اور کچھ بھی نہ بچا۔

ایم ایم نیوز سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے یاسر عباسی کا کہنا تھا کہ میں ڈسی سی اسلام آباد اور وفاقی وزیر بہبود آبادی اسد عمر مدد کی درخواست کرتا ہوں، کیونکہ لاک ڈاؤن کے باعث میرا سب کچھ تباہ ہوگیا ہے۔

 

یاسر عباسی کا کہنا تھا کہ میں اپنے بھائی کے گھر رہائش پذیر ہوں اور میری فیملی بھی میری بدحالی دیکھتے ہوئے مجھ سے ناراض ہو کر اپنے والدین کے پاس جا چکی ہے۔

اس کی بنیادی وجہ یہی ہے کہ میرے پاس اپنے بچوں کے لئے کھانے پینے کے لیے اشیاء تک نہیں ہیں، میں خود بھی بیمار ہوں،مجھے برین ٹیومر ہے،مجھے دورے پڑتے رہتے ہیں لیکن اس کے باوجود میں نے کسی سے بھیک نہیں مانگی۔

یاسر عباسی کا مزید کہنا تھا کہ میری خواہش ہے کہ میں اپنے ہاتھوں سے کما کر اپنے بچوں کا پیٹ پال سکوں، مگر میرے جو کچھ بھی تھا وہ لاک ڈاؤن کی نذر ہوچکا ہے۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد،الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کے فارغ التحصیل گریجویٹس بیروزگاری کیخلاف سراپااحتجاج

یاسر عباسی نے کہا کہ وفاقی وزیر بہبودآبادی اسد عمر اور ڈی سی اسلام آباد حمزہ شفقات سے اپیل کرتا ہوں کہ مجھے اسلام آباد میں کھوکھا لگانے کی اجازت دی جائے تاکہ میں کوئی چھوٹا سا کام شروع کرسکوں اور کسی سے بھیک نہ مانگوں۔

Related Posts